20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے غیر-شخصی ڈیٹا فریم ورک کے بارے میں عام لوگوں کی رائے مانگی

Urdu News

نئی دہلی، غیر-شخصی ڈیٹا بندوبست فریم ورک کے متعلق ماہرین کی کمیٹی نے آج ورچول پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا کو ڈیٹا بندوبست – غیر شخصی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں جانکاری دی۔ اس پریس کانفرنس کی صدارت کمیٹی کے دیگر اراکین کی موجودگی میں جناب کرس گوپال کرشنن نے کی۔ انھوں نے کمیٹی کے دیگر اراکین کے ساتھ غیر – شخصی ڈیٹا اور کمیونٹی ڈیٹا کے تصور اور اس ڈیٹا پر مناسب حقوق اور خصوصی اختیارات کی تعریف کرنے کی کوششوں جیسے غیر- شخصی ڈیٹا پر کئی ابھرتے اور اختراعاتی تصورات کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے اسے تین زمروں – عوامی، کمیونٹی اور شخصی میں تقسیم کیا۔ انھوں نے ڈیٹا بزنس نام کے ایک نئے تصور، اوپن ایکسس میٹا – ڈیٹا رجسٹر، ڈیٹا کی گمنامی کے لئے رضامندی، غیر – شخصی ڈیٹا کی حساسیت کی تعریف کے ساتھ ہی خودمختارانہ مقصد، بنیادی عوامی مفاداتی مقاصد اور اقتصادی مقاصد کی شکل میں ڈیٹا مشترک کرنے کے مقاصد کی بھی تعریف کی (ڈیفائن کیا)۔

غیر شخصی ڈیٹا بندوبست فریم ورک سے متعلق ماہرین کی کمیٹی نے ہندوستانی شہریوں اور سماج کو فائدہ پہنچانے کے لئے غیر – شخصی ڈیٹا کے استعمال کو فروغ دینے کے مقصد سے خام ڈیٹا اور ماخوذ ڈیٹا، غیر شخصی ڈیٹا کے ریگولیٹری پہلوؤں، ڈیٹا کی اقتصادی قدر و قیمت اور ڈیجیٹل ریگولیٹری فریم ورک کے متعلق مختلف قانونی پہلوؤں کو مشترک کرنے کے تعلق سے میڈیا کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔

ماہرین کی کمیٹی نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ ڈرافٹ رپورٹ پر جاری صلاح و مشورہ میں حصہ لینے کے لئے زیادہ سے زیادہ حصص داروں کو راغب کرے۔ اس سلسلے میں مشورے دینے کی حتمی تاریخ 13 اگست 2020 ہے۔

https://www.mygov.in/task/share-your-inputs-draft-non-personal-data-governance-framework/

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More