20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محنت کی وزارت نے کانوں میں خواتین کوروزگار کی اجازت دینے کیلئے ضابطوں کا اعلان کیا

Urdu News

نئی دہلی؍ کانوں سے متعلق قانون 1962کی دفعہ 83کی شق (I)کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے مرکزی حکومت نے درج ذیل  شرائط کے تحت  کانوں سے متعلق قانون، 1952 کی دفعہ 46 کے التزامات سے خواتین کو زمین کے اوپر یا زیر زمین واقع کانوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی رخصت دی ہے۔

(الف)زمین کے اوپر واقع کسی کان میں خواتین کو روزگار دینے کے معاملے میں :

  1. کان کا مالک خواتین کو رات 7بجے سے صبح 6 بجے تک کی مدت میں کام دے سکتا ہے۔
  2. خواتین کی تعیناتی ان کی تحریری اجازت کے بعد ہی کی جائے گی۔
  3. ایسی تعیناتی میں خواتین کو خاطرخواہ سہولتیں، تحظ اور صحت سہولتیں دستیاب کرائی جائیں گی۔
  4. کان کے چیف انسپکٹر کے ذریعے وقتاً فوقتاً جاری رہنما ہدایات کی بنیاد پر  معیاری  آپریٹنگ طریقۂ کار کے نفاذ کو پیش نظر رکھتے ہوئے خواتین کی تعیناتی کی جائے گی۔
  5. کم سے کم تین خواتین کو ایک شفٹ میں  ڈیوٹی پر لگایا جائے گا۔

(ب)زیر زمین واقع کسی کان میں خواتین کو روزگار دینے کے معاملے میں :

1-کان کا مالک خواتین کو صبح 6بجے سے 7 بجے تک تکنیکی، معائنہ جاتی اور انتظامی  کام سونپ سکتا ہے، جہاں مسلسل حاضری کی ضرورت نہ ہو۔

2-خواتین کی تعیناتی ان کی تحریری اجازت کے بعد ہی کی جائے گی۔

3-ایسی تعیناتی میں خواتین کو خاطرخواہ سہولتیں، تحظ اور صحت سہولتیں دستیاب کرائی جائیں گی۔

4-کان کے چیف انسپکٹر کے ذریعے وقتاً فوقتاً جاری رہنما ہدایات کی بنیاد پر  معیاری  آپریٹنگ طریقۂ کار کے نفاذ کو پیش نظر رکھتے ہوئے خواتین کی تعیناتی کی جائے گی۔

5-کم سے کم تین خواتین کو ایک شفٹ میں  ڈیوٹی پر لگایا جائے گا۔

کانوں سے متعلق قانون، 1952 میں زمین کے اوپر یا زیر زمین کانوں میں خواتین کو شام 7بجے سے صبح 6 بجے تک روزگار فراہم کرنا ممنوع تھا۔ مختلف خواتین کامگارگروپ، صنعتی دنیا اور انجینئرنگ و ڈپلومہ کی تعلیم حاصل کر رہے طلبہ نے حکومت سے وقتاً فوقتاً یہ مطالبہ کیا تھا کہ کانوں میں کام کرنے کے لئے خواتین کو بھی روزگارکے مساوی مواقع فراہم کئے جانے چاہئے۔ کان کمپنیوں نے بھی اس سلسلے میں گزارش کی تھی۔ کانوں سے متعلق قانون، 1952 کی دفعہ 12 کے تحت تشکیل شدہ کمیٹی کی سفارشات اور وزارت خارجہ، خواتین اطفال بہبود کی وزارت ، کانکنی کی وزارت، کوئلے کی وزارت اور پٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت کے صلاح و مشورے کی بنیاد پر محنت و روزگار کی وزارت نے گزٹ نوٹیفکیشن نمبر 393(ایس او 506(ای))مؤرخہ 29؍جنوری 2019 کے ذریعے زمین کے اوپر واقع کانوں میں شام 7بجے سے صبح 6 بجے تک اور زیر زمین واقع کانوں میں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک تکنیکی، معائنہ جاتی اور انتظامی کاموں میں روزگار دینے کی اجازت دی ہے، جہاں مسلسل حاضری کی ضرورت نہ ہو۔ خواتین ملازمین کی تحریری اجازت کا حصول، ایک شفٹ میں 3سے کم خواتین کی تعیناتی کا لزوم اور کانوں کے چیف انسپکٹر کے ذریعے اس سلسلے میں جاری رہنما ہدایات کی بنیاد پر معیاری آپریٹنگ طریقۂ کار کی تشکیل اور نفاذ جیسے تحفظاتی اقدامات کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More