نئی دہلی،یکم؍اپریل، کیمیائی اشیاء اور کیمیائی کھادوں کی وزارت کے محکمہ فرٹیلائزر کے تحت سرکاری دائرہ کار کے اداروں (پی ایس یو) نے وزیراعظم کے شہری امداد اور کووڈ – 19 وبا کے خلاف جنگ سے متعلق ہنگامی حالت میں راحت (پی ایم کیئرس) فنڈ میں 27 کروڑ روپے سے زائد کا عطیہ کیا ہے۔
کیمیل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدا نند گوڑا نے اپنی ٹوئیٹ میں سے ایک میں کہا ہے کہ میں کووڈ – 19 کے خلاف جنگ میں حکومت ہند کی کوششوں میں تعاون کرنے کی میری درخواست کا احترام کرنے کے لئے ان کمپنیوں کے چیف مینجنگ ڈائریکٹروں (سی ایم ڈی ) کا انتہائی مشکور ہوں۔
جناب گوڑا نے کہا ہے کہ فرٹیلائزر کمپنی افکو (آئی ایف ایف سی او) نے وزیراعظم کے پی ایم کیئرس میں 25 کروڑ روپے کا تعاون کیا ہے۔ میں اس تعاون کے لئے افکو کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ اس سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے اور اس وبا کے اثرات کو کم سے کم کرنے میں حکومت کو کافی مدد ملے گی۔
مرکزی وزیر کربھ کو (کے آر آئی بی ایچ سی او) کی تعریف کی ، نے وزیراعظم کے پی ایم کیئرس میں اپنے سی ایس آر فنڈ سے دو کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ- 19 کی وبا پھوٹنے کی صورت میں حکومت ہند کے ذریعے کی جارہی راحت رسانی کی کوششوں میں مدد ملے گی۔
این ایف ایل – کے آئی ایس اے این کے ذریعے کئے گئے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میری وزارت کے تحت سرکاری دائرہ کار کے ادارے نے پی ایم کیئرس میں اپنے سی ایس آر فنڈ سے 63.94 لاکھ روپے کا تعاون کیا ہے۔ اس مدد کے لئے این ایف ایل کے چیف مینجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) جناب منوج مشرا کا شکریہ ۔
جناب گوڑا نے اپنی وزارت کے تحت آنے والے منافع کمانے والی تمام پی ایس یوز سے پی ایم کیئرس میں اپنے سی ایس آر فنڈ کا کچھ حصہ عطیہ کرنے کی اپیل کی تھی ۔ تمام پی ایس یو ز کے سی ایم ڈی کو ارسال کردہ اپنے مراسلے میں جناب گوڑا نے کہا تھا کہ حکومت ہند وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ پھر بھی اس پیمانے پر عوامی صحت صورت حال سماج کے تمام طبقات کی ٹھوس کوششوں کی متقاضی ہے۔ اس لئے میں نے آپ سب سے پی ایم کیئرس میں اپنے سی ایس آر بجٹ سے زیادہ سے زیادہ ممکنہ رقم کا عطیہ کرنے کی درخواست دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے کووڈ – 19 کی وبا سے لاحق کسی بھی قسم کی ایمرجنسی اور دشوار گزار حالات سے نمٹنے کے بنیادی مقصد سے پی ایم کئر فنڈ قا ئم کیا ہے۔ کارپوریٹ امور کی وزارت نے قبل ہی یہ واضح کردیا ہے کہ مذکورہ فنڈ میں کیا گیا کوئی بھی تعاون کمپنیز ایکٹ 2013 کے تحت سی ایس آر اخراجات کے طور پر تصور کیا جائے گا۔