17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مختار عباس نقوی نے اقلیتی امورکی مرکزی وزارت کے زیر اہتمام ہارموگراؤنڈ ، رانچی (جھارکھنڈ) میں منعقدہ ہنر ہاٹ کا افتتاح کیا

Urdu News

نئیدہلی: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج رانچی  ( جھارکھنڈ )میں کہا کہ مودی حکومت   بھارت کے شاندار اندرون ملک ہاتھ سے تیار  فن / دستکاری  کو   عالمی بازار فراہم کرنے کے لئے کام کررہی ہے۔

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا کل  رانچی  (جھارکھنڈ ) کے  ہارموگراؤنڈ ، ہارمو چوک میں  ہنر ہاٹ کا افتتاح کررہے تھے۔اس ہنر ہاٹ کا انعقاد   29 فروری سے 8 مارچ   2020 تک  اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کے زیر اہتمام کیا جارہا ہے۔یہ پہلی بار ہے کہ ہنر ہاٹ کا انعقاد جھارکھنڈ میں  کیا جارہا ہے۔اقلیتی امور کی مرکزی وزارت  کا یہ 21 واں  ہنر ہاٹ ہے ۔

جناب ارجن منڈا نے کہا کہ قبائلی امور کی وزارت اوراقلیتی امور کی وزارت  ایک دوسرے کے ساتھ تال میل کرکے  کام کررہی ہے  تاکہ بھارت کے روایتی فن / دستکاری کو عالمی بازار  ،  مواقع  اور مقبولیت  فراہم کی جاسکے ۔ ہنر ہاٹ ایک موثر مشن ہے ، جو اس بات کو یقینی بنارہا ہے کہ عام آدمی اصل دھارے کی اقتصادی ترقی کا حصہ  بنے ۔

جناب منڈا نے کہا کہ ہنر ہاٹ  بھارت کے  اندورن ملک ہاتھ سے تیار کی گئی دستکاری کو  بازار اور موقع فراہم کررہا ہے ۔ ہنر ہاٹ  ایک چھت کے نیچے  بھارت کی مالامال ثقافتی وراثت کو سمجھنے کے لئے ایک شاندار پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے ۔

جناب نقوی نے کہا کہ جہاں  ایک طرف ہنر ہاٹ  نے’’ کوشل  کوکام ‘‘  کو یقینی بنایا ہے ،وہیں دوسری  طرف اس نے  بھارت کی دستکاری کی وراثت کو عالمی مقبولیت عطا کی ہے ۔

جناب نقوی نے کہا کہ 13 سے  23فروری  2020  تک   نئی دلی  کے  انڈیا گیٹ   ،  راج  پتھ  پر منعقدہ  ہنر ہاٹ  کودیکھنے کے لئے  وہاں                                                                                                                                                                          وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کے  پہنچنے سے  اس پیشے کو  زبردست  فروغ  حاصل ہوا ہے اور اس سے دستکاروں  بالخصوص ملک بھر کی خواتین دستکاروں کی  حوصلہ افزائی  ہوئی ہے ۔

23فروری کو من کی بات میں وزیر اعظم نے  ہنرہاٹ  اور دستکاروں  اور ان کی بنائی گئی مصنوعات   کی ستائش کی ہے ۔ وزیراعظم نے  ملک کے اندر تیار دستکاری کی وراثت کو فروغ دینے اور اس کی حوصلہ افزائی سے متعلق  حکومت کی عہد بستگی کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم  جناب نریندر مودی کے  ہنر ہاٹ کے  ایک گھنٹے کے دورے سے  ہنر ہاٹ کو بہت زیادہ  شہرت اور مقبولیت ملی ہے ۔ کیونکہ جناب مودی   کے دورے کے بعد  ہنر ہاٹ میں  پہنچنے والوں کی تعداد 60فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ انڈیا گیٹ  ،راج پتھ  پر  17لاکھ سے زائد زائرین   گھریلو اور بین الاقوامی  دونوں  طرح کے زائرین  پہنچے ۔ ہنر ہاٹ میں آنے والوں  نے  دستکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور  ہنر ہاٹ میں   باورچی خانہ سیکشن میں  مختلف ریاستوں   کے روایتی  کھانوں  کا لطف اٹھایا ۔

 جناب نقوی نے کہا کہ رانچی میں ہنر  ہاٹ میں  125 اسٹال لگائے گئے ہیں ، جس میں    ملک بھر کی خواتین دستکاروں  سمیت  250 سے زائد دستکار حصہ لے رہے ہیں۔دستکاروں نے  ملک کے ہرایک گوشے سے  ہاتھ سے تیار شاذونادر ملکی مصنوعات    نمائش کے لئے  پیش کی ہیں۔ہنر ہاٹ میں آنے والے لوگ   مختلف ریاستوں  کے روایتی کھانوں   اورثقافتی پروگراموں سے بھی لطف اندوز ہوں گے ۔ یہ پروگرام  روزانہ منعقد کئے جائیں  گے۔

اقلیتی امور کے وزیر نے کہا کہ پچھے تین سالوں میں ہنر ہاٹ کے ذریعہ   تین لاکھ سے زائد دستکاروں   ،  طباخی  کے ماہرین اور  ان سے وابستہ افراد ، جن میں  خواتین دستکار  کی بڑی تعداد شامل ہے ،  انہیں روزگار  اور روز گار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت نے  ان دستکاروں  اور ان کی  اندرون ملک تیار مصنوعات کو  ’’ جی ای ایم ‘‘  ( گورنمنٹ   ای-  مارکیٹ پلیس )  میں   اندراج کرنے کا عمل شروع کیا ہے ۔برآمدات کو فروغ دینے والی متعدد کونسلوں  نے   ان دستکاروں   کے ہاتھ سےتیار کردہ مصنوعات  کے لئے  بڑے  پیمانے پر عالمی بازار فراہم کرنے میں  اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے ۔انڈین  پیکجنگ  انسٹی ٹیوٹ   دستکاروں کو  ٹریننگ دے رہا ہے تاکہ پیکجنگ کے اپنے طریق کار میں وہ بہتری لاسکیں  اور اسے مزید پرکشش بناسکیں  ۔

اگلا ہنر ہاٹ  13سے  22 مارچ  2020 تک چنڈی گڑھ میں منعقد کیا جائے گا ۔ آنےوالے دنوں  میں  ہنر ہاٹ کا انعقاد  گروگرام  ،  بنگلورو، چنئی  ،کولکتہ ،دہرہ دون  ، پٹنہ  ، بھوپال  ، ناگپور ،رائے پور  ، پڈوچیری  ، امرتسر ، جموں  ،شملہ ، گوا ، کوچی  ،  گوہاٹی  ،  بھوبنیشور   ، اجمیر اور دیگر مقامات  پر کیا جائے گا۔ ہنر ہاٹ کا انعقاد اب تک  ملک کے  مختلف   مقامات  پر جیسے دہلی  ، ممبئی  ، پریاگ راج ، لکھنؤ ،  جے پور  ، احمدآباد ، حیدرآباد ،  پڈوچیری اور اندور میں  کیا جاچکا ہے ۔

اس موقع پر وہ خواتین دستکار جو  ملک بھر سے  رانچی میں  منعقدہ  ہنر ہاٹ  میں آئی ہوئی ہیں ، انہیں  مبارکباد دی  گئی ۔اترپردیش  کے وزیر جناب سریش  کھنہ  ، رانچی کے رکن  پارلیمنٹ جناب سنجے سیٹھ  ، جھارکھنڈ حکومت کےسابق وزیر اوررانچی سے رکن اسمبلی  جنا ب سی  پی سنگھ  اور دیگر معززین   بھی  موجود  تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More