16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مدھیہ پردیش اور اترپردیش میں ہوئے واقعہ کے سلسلے میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے بیان کا متن

Urdu News

نئی دہلی، 9 مارچ، 7 اور 8 مارچ 2017 کو مدھیہ پردیش اور اترپردیش کے واقعات سے متعلق مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ کا لوک سبھا میں بیان کا متن حسب ذیل ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق 7 مارچ 2017 کو 9 بجکر 41 منٹ پر مدھیہ پردیش کے شاجاپور ضلع میں جابدی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ٹرین نمبر 59320 بھوپال۔ اجین پسنجر کے جنرل ڈبے میں ایک بم دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے اور ریلوے املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو فوراً اسپتال میں بھرتی کرادیا گیا۔ سبھی زخمی خطرے سے باہر ہیں۔

مذکورہ واقعہ کی روشنی میں اجین کے پولیس اسٹیشن جی آر پی میں نہ معلوم ملزموں کے خلاف دھماکہ خیز مادہ قانون کی دفعہ 314 کے تحت کیس درج کیا گیا۔ جس کا نمبر 47/17 u/s 3/4 ہے تاکہ ٹرین کے گارڈ کی رپورٹ پر تفتیش کی جاسکے ۔ جیسے ہی اس واقعہ کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی، مدھیہ پردیش ڈی جی پی پولیس اور انتظامیہ کے دیگر سینئر افسروں کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور اس واقعہ کی تفتیش سے متعلق ضروری کارروائی شروع کی۔ اس دھماکے کے ابتدائی معائنہ سے پتہ چلتا ہے کہ ملزموں نے دھماکے کو انجام دینے کے لئے مقامی سطح پر دستیاب دھماکہ خیز مادوں سے تیار آئی ای ڈی کا استعمال کیا تھا۔

اس واقعہ کی تفتیش کے سلسلے میں مدھیہ پردیش پولیس کے ذریعہ مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل قائم کی گیا۔ اس کے بعد موصول اطلاع کی بنیاد پر مدھیہ پردیش پولیس کے ذریعہ ہوشنگ آباد ضلع کے پیپریا نامی مقام پر گاڑی کی جانچ کے دوران 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کے دوران مذکورہ واقعہ میں ان کے ہاتھ ہونے کے شبہ کی بنیاد پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ اس واقعہ کی مزید تفتیش مرکزی ایجنسیوں کے تال میل سے جاری ہے۔ ملزموں کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں جبکہ آگے کی کارروائی مرکزی ایجنسیوں کو سونپ دی گئی ہے۔

مشتبہ افراد سے کی گئی پوچھ تاچھ اور دیگر دستیاب اطلاع کی بنیاد پر اترپردیش پولیس نے لکھنو، ایٹاوا، کانپور اور اوریا میں مختلف مقامات پر کاروائی شروع کردی ہے۔ لکھنٔو میں کاکوری تھانہ کے تحت حاجی کالونی میں واقع ایک مکان میں کانپور کے رہنے والے محمد سیف اللہ عرف علی کے کرائے پر رہنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اے ٹی ایس اترپردیش کے ذریعہ مذکورہ مکان کی گھیرا بندی کی گئی اور مشتبہ سیف اللہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی مگر اس نے خودسپردگی کرنے سے انکار کردیا اور اے ٹی ایس پر گولہ باری شروع کردی۔ لگ بھگ 12 گھنٹے کی کوشش کے بعد اے ٹی ایس کی ٹیم نے سیف اللہ کے کمرے میں داخلہ حاصل کرلیا اور آمنے سامنے ہوئی جھڑپ میں اس مشتبہ دہشت گرد کو مار دیا گیا۔ سیف اللہ کے کمرے سے 8 پستولیں، 6 کار آمد کارتوس سمیت ڈیڑھ لاکھ روپے نقد، تقریباً 45 گرام سونا، 3 موبائل فون،4 سم کارڈ، 2 وائرلیس سیٹ اور کچھ غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔ کیس کے سلسلے میں تھانہ لکھنٔو میں واقع اے ٹی ایس پولیس تھانے میں جرم نمبر 3/4/25/27 ،دفعہ 2/2017 u/s 307/121A/122/123/124-A آئی پی ایس اور یو پی ایس کی دفعہ 16/18/23 کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔ اے ٹی ایس کانپور یونٹ نے جاج مؤ پولیس اسٹیشن علاقے سے ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 3/2017 u/s 121/121A/123/124A اور یو اے پی اے کی دفعہ کے16/18/23/38 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ مذکورہ کے علاوہ اترپردیش پولیس کے ذریعہ اٹاوا اور اوریا سے دو دیگر ملزموں کو بھی مذکورہ مشتبہ دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اب تک اس واردات میں کل 6 گرفتاریاں ہوئی ہیں۔

مذکورہ واردات میں ریاستی پولیس اور مرکزی ایجنسیوں کے بیچ بہتر تال میل ایک مثال ہے۔ دونوں ریاستوں کی پولیس کے ذریعہ کارروائی کے پیش نظر ملک کے حفاظتی انتطامات کے سلسلے میں موجودہ خطرے کو ٹالنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مزید تفتیش این آئی اے کو سونپی جائے گی۔

Related posts

8 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More