21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکز اور ریاستوں کو قوم کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا چاہئیے : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دلّی: نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ مرکز اورریاستوں کو قوم کی ترقی کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئیے اور ملک ریاستوں کی شمولیت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ۔ وہ گزشتہ روز آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف یٹرولیم اینڈ انرجی ( آئی آئی پی ای ) کے طلباء سے ملاقات کر رہے تھے ۔
دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان خلا ء کو پر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ترقی کے فوائد دیہی علاقوں تک پہنچنے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر دیہی علاقوں کو مربوط کرنا نا گزیر ہے ۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ شمسی ، آبی ، بادی اور تیل و گیس کی توانائی بھارت کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کا حل ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی آئی پی ای کا عزم پیٹرولیم اور ہائیڈرو کاربن کی ریسرچ اور تعلیم کے معیار کو فروغ دینے اور تیل و گیس کے شعبے میں ہنر کے خلا کو پُر کرنے کا ہے ۔ پیٹرولیم اور اس کی مصنوعات گرم اور روشن کرنے کے لئے ایندھن ، مشینری کے لئے چکنانے والا سامان ، اور سامان تیار کرنے والی بے شمار صنعتوں کے لئے خام مال فراہم کرتی ہیں ۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ صنعت سازی ، تیز تر شہر کاری ، بڑھتی ہوئی آمدنی کی سطح ، اور دیگر حقائق تیل اور گیس کی بڑھتی ہوئی مانگ کا سبب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبادی دنیا کی آبادی کا 18 فیصد ہے اور جبکہ فی کس کھپت کا تخمینہ عالمی تونائی کا محض 5.5 فیصد ہی ہے ۔ ہر بھارتی شہری بہتر معیار زندگی کا خواہش مند ہے لہٰذا بھارت میں توانائی میں اضافہ ضروری ہے ۔
نائب صدر نے کہا کہ شمسی توانائی کی زبردست صلاحیت موجود ہے اور ہم نے ملک میں شمسی توانائی کا ایک فیصد بھی استعمال نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم کے اس مقولے کو دوہرایا کہ مستقبل میں بھارت کی توانائی کے چار ستون ہیں : توانائی تک پہنچ ، توانائی کی صلاحیت ، توانائی کا استحکام اور توانائی کا تحفظ ۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج کا بھارت نوجوان آبادی پر مشتمل ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ثقافت ، ورثہ اور روایات سے مالا مال ملک ہے اور ہمیں مستقبل کے چیلنجوں کا حل تلاش کرنے کے لئے ماضی میں جانا چاہئیے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More