نئی دہلی، مرکز نے حکومت اروناچل پردیش کو مرکز کے حصے کی ڈیزاسٹر ریسپورنس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) سے متعلق امدادی رقم کی دو قسطیں پیشگی طور پر جاری کردی ہیں۔
شمال مشرق میں شدید بارش اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر، حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات (ایکسپنڈیچر) نے اروناچل پردیش کی ریاستی حکومت کو ریاست میں قدرتی آفات کے پیش نظر راحتی کاموں اور ضروریات کے پیش نظر چودہویں مالی کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر 51 کروڑ اور 30 لاکھ روپے کی امدادی رقم جاری کی ہے۔ یہ رقم ریاست میں سیلاب کے پیش نظر ضروری بچاؤ اور راحتی کاموں کے لئے پیشگی جاری کئے گئے ہیں۔