15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکز نے گوا کے نویلن میں سال ندی کی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے پروجیکٹ کو منظوری دی

Urdu News

نئیدہلی۔فروری؛ مرکز نے گوا کے نویلن میں سال ندی کی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔ اس پروجیکٹ کو وزارت ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی نے ندی کے تحفظ کے قومی منصوبہ کے تحت منظوری دی ہے۔ اس منصوبہ پر 61 اعشاریہ سات چار کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اس میں مرکز اور ریاست کے اخراجات کا تناسب 60 اور 40 کی بنیاد پر رہے گا۔

اس پروجیکٹ کے تحت تقریباً 32 کلا میٹر سیور تیار کیا جائے گا اور فضلات کو ٹھکانے لگانے سے متعلق ایک پلانٹ لگایا جائے گا جس میں یومیہ 3 ملین میٹر پانی کی صفائی کی جائے گی۔ اس منصوبہ کے جنوری 2021 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

اس پروجیکٹ سے ندی پر پڑنے والے آلودگی کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور ساتھ ہی پانی کے معیار میں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ شہر کے ماحول اور صفائی و ستھرائی میں بھی بہتری آئے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More