12 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی حکومت : تعلیم سے متعلق جی ایس ٹی میں کسی موضوع میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، بلکہ کچھ تعلیمی اشیاء جیسے اسکول بیگ وغیرہ پر ٹیکس میں تخفیف ؛ جی ایس ٹی کے تحت تعلیم کے مہنگے ہونے کی خبروں سے انکار ؛ اس کے بجائے تعلیمی اداروں میں طلباء ، فیکلٹی اور اسٹاف کو خدمات فراہم کرانے کے لئے جی ایس ٹی کو مستثنیٰ رکھا گیا

Urdu News

  نئی دلّی ، مرکزی حکومت نے ، جی ایس ٹی کے تحت تعلیم کے مہنگے ہونے سے متعلق تمام خبروں یا رپورٹوں کی تردید کی ہے ۔ حکومت نے ایسی تمام خبروں کو بے معنی بتایا ہے ۔ حقیقت میں تعلیم سے متعلق جی ایس ٹی میں کسی موضوع میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ، اس کے بجائے تعلیمی اشیاء جیسے اسکول  بیگ وغیرہ پر ٹیکس میں تخفیف کی گئی ہے ۔

          یہ کہا جا سکتا ہے کہ کسی تعلیمی ادارے کے ذریعہ طلباء ، اساتذہ اور اسٹاف کو فراہم کی جانے والی خدمات کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے :

  1. اسکول سے قبل تعلیم ( پری اسکول ) اور ہائر سیکنڈی ( ثانوی درجے کی تعلیم ) یا اس کے مساوی تعلیم ۔
  2. وقتیہ طور پر کسی قانون کے ذریعہ رائج کوئی تسلیم شدہ قابلیت حاصل کرنے کے لئے ایک نصاب کے حصے کے طور پر تعلیم ۔
  • منظور شدہ پیشہ ورانہ کورس کے حصے کے طور پر تعلیم ۔

کسی تعلیمی ادارے ( پری اسکول ، ثانوی تعلیم یا اس کے مساوی ) کے ذریعہ اس کے طلباء  ، اساتذہ اور اسٹاف کو فراہم کی جانےو الی نقل و حمل سے متعلق خدمات کو جی ایس ٹی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے ۔ اسی طرح ، کیٹرنگ ، جس میں مرکزی حکومت ، ریاستی حکومت یا مرکز کے زیر انتظام انتظامیہ کے ذریعہ ہائر سیکنڈری  تک یا اس کے مساوی تعلیمی اداروں کے ذریعہ   چلائی جانے والی مڈ ڈے میل جیسی اسکیمیں بھی شامل ہیں ، کو بھی جی ایس ٹی کے تحت نہیں رکھا گیا ہے ۔ مزید یہ کہ  ، ان اداروں میں یا ایسے تمام اداروں کو بھی ، جن میں سکیورٹی  ، صاف صفائی اور ہاؤسنگ وغیرہ کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں ، کو بھی جی ایس ٹی میں شامل نہیں کیا گیا ہے  اور آخر میں ایسے اداروں کے ذریعہ داخلے کے عمل یا امتحان کے انعقاد ( ہائر سیکنڈری تعلیم تک ) کو بھی جی ایس ٹی کے تحت نہیں رکھا گیا ہے ۔

     اس طرح ثانوی  اسکولی تعلیم کی سطح پر ، آؤٹ پٹ خدمات اور سب سے زیادہ اِن پُٹ یا آؤٹ پٹ خدمات کو بھی جی ایس ٹی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے ۔ کچھ ان پٹ خدمات جیسے ٹرانسپورٹ ، کینٹین  وغیرہ خدمات جو دیگر پرائیویٹ اداروں کے ذریعہ ان تعلیمی اداروں کو مہیا کرائی جاتی ہیں ، کے معاملے میں وہی ٹیکس نافذ ہوں گے ، جو جی ایس ٹی سے قبل تھے ۔

     اس کے علاوہ ، انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن  12 اے اے  کے تحت درج شدہ کسی ادارے کے ذریعہ تعلیمی پروگرام یا اسکل ڈیولپمنٹ سے متعلق سرگرمیوں کے لئے فراہم کی جانے والی چیریٹبل خدمات بھی جی ایس ٹی میں شامل نہیں ہیں ۔

ان میں شامل ہیں :

  1. اسٹریٹ / گھر چھوڑ کر بھاگے ہوئے کے ، یتیم یا بے گھر بچے
  2. جسمانی یا دماغی طور پر ستائے گئے لوگ
  • دیہی علاقوں کے 65 سال سے زیادہ عمر کے رہائش پذیر

     اس طرح  تعلیم اور دیگر خدمات پر ٹیکس کی شرائط میں جی ایس ٹی کے بعد کوئی تبدیلی نہیں کی گئ ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More