نئیدہلی: مرکزی حکومت نے لبریشن ٹائگرس آف تمل ایلم (ایل ٹی ٹی ای ) پر عائد پابندی کو فوری طور پر غیرقانونی سرگرمیاں (تدارک) ایکٹ 1967 (1967 کا 37 واں ) کے تحت اس کی دفعہ تین کے تحت شق ایک اور تین پر عمل کرتے ہوئے دیگر پانچ برسوں تک بڑھادیا ہے ۔ اس سلسلے میں مشتہری آج یہاں عمل میں آئی ہے ۔
مذکورہ مشتہری میں کہا گیا ہے کہ ایل ٹی ٹی ای کی متشددانہ اور توڑ پھوڑ پر مبنی سرگرمیاں بھارت کے اتحاد اور خودمختاری کے منافی ہیں اور اس تنظیم نے بھارت کے خلاف ایک مضبوط محاذ قائم کررکھا ہے اور اسے جاری رکھا ہے ،جس کی وجہ سے بھارت کے باشندگان کی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے ۔