20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر ارجن رام میگھ وال نے یونیورسٹی اور کالجز کے لئے 14 ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلے 2017-18 کے لئے انعامات تقسیم کئے

Urdu News

نئی دہلی۔ پارلیمانی امور ، آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیاءکے مرکزی وزیرمملکت جناب ارجن  رام میگھ وال نے آج یونیورسٹی اور کالجز کے لئے 14 ویں قومی یوتھ پارلیمنٹ مقابلے2017-18 کے لئے تقسیم انعامات کی تقریب کی صدارت کی اور انعامات تقسیم کئے۔

پارلیمانی امور کی وزارت 1997-98 سے یونیورسٹیوں اور کالجز میں یوتھ پارلیمنٹ کامقابلوں کا اہتمام کررہی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت ملک بھر میں 74 اداروں میں 2017-18 کےد وران 14 ویں مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔

یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کامقصد نوجوان نسل کو پارلیمنٹ کی کارروائیوں سے واقف کرانا ہے اور انہیں بحث ومباحثہ کی تکنیک کی جانکاری دینا،  ان میں لیڈر شپ کی خوبیوں کو فروغ دینا، سیلف ڈسپلن کے جذبے کو بڑھاوا دینا، مختلف رائے کو قبول کرنا اور صحت مند مقابلے سمیت نوجوانوں میں اظہار رائے کی آزاد ی سے واقف کرانا ہے اورتقریر کے ہنر کی جانکاری دینے کے علاوہ ان میں زندگی کے جمہوری طریقے کی دیگر خوبیوں سے واقف کرانا، یہ سبھی جمہوریت کی ہال مارک(علامت) ہے۔

طلبا سے خطاب کرتے ہوئے جناب میگھ وال نے پارلیمنٹ میں کارروائی کا انعقاد اور ممبروں کے آداب اور رویہ کے اہم پہلوؤں کے بارے میں طلبا کو اپنے قیمتی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے اٹل بہاری واجپئی  اور محترمہ سشما سوراج  جیسی اہم شخصتیوں کی اہم پارلیمانی ڈیبٹس( مباحثوں) کی حقیقی مثالوں کا حوالہ دیا۔وزیرموصوف نے جیتنے والی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا یہ طلبا میں یقینی طور پر سیاست میں شامل ہونے کی صلاحیت ہے اور وہ ملک کی ترقی میں حصہ لیں۔وزیرموصوف نے کہا کہ یہ طلبا بہت خوش قسمت ہے جنہیں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کی وجہ سے اپنی طالب علم کی زندگی میں پارلیمنٹ میں کارروائیوں چلائے جانے کے بارے میں زبردست تجربہ حاصل ہورہا ہے۔ یہ اسکیم حکومت کے ذریعہ چلائی جاتی ہے اس موقع پر وہاں موجود لوگوں اور طلبا کو وزیر موصوف نے سووچھتا کے عزم کا بھی حلف دیا۔

جناب میگھ وال نے مقابلے میں بہترین کارکردگی کرنے کے لئے طلبا اور اداروں کو انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر جالندھر کے  ڈی اے وی کالج کے طلبا نے پارلیمنٹ  مقابلے میں پہلے نمبر آنے پر رننگ پارلیمنٹری شیلڈ اور ٹرافی حاصل کی۔ کالج نے مقابلے کے دوران یوتھ پارلیمنٹ کا مختصر اجلاس بھی منعقد کیا۔ جن یونیورسٹیوں اور کالجوں نے اپنے متعلقہ گروپوں میں پہلے نمبر آنے کے لئے میرٹ ٹرافیاں حاصل کی ۔ان میں حسب ذیل  کالج شامل ہیں۔

  1. شہید بھگت سنگھ کالج نئی دہلی
  2. رکشا شکتی یونیورسٹی احمد آباد
  3. سینٹرل یونیورسٹی آف پنجاب(بھٹنڈا)
  4. مہاراجا اگرسین کالج نئی دہلی
  5. راجیو کالج نیشنل یونیورسٹی آف لاء پٹیالہ
  6. شیوا جی یونیورسٹی کولا پور
  7. سردار پٹیل یونیورسٹی آف پولیس ، سیکوریٹی اور کرمنل جسٹس جودھپور
  8. یونیورسٹی آف ممبئی
  9. گورو گھاسی داس  وشوودیالیہ۔ بلاسپور
  10. چانکیہ نیشنل لاء یونیورسٹی پٹنہ
  11. جادھو پور یونیورسٹی کالکتہ
  12. یونیورسٹی آف جموں(جموں)
  13.  دیوی اہلیہ وشو ودیایہ اندور
  14. نانا جی دیش مکھ ویٹنری سائنس آف اے ایچ جبلپور

اس موقع پر پارلیمانی امور کے سکریٹری ایس این ترپاٹھی، دیگر شخصیتوں کے علاوہ اساتذہ، طلبا اور ان کے والدین موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More