نئی دہلی: مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج وزارت کی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں اعلی تعلیم کے سکریٹری جناب امت کھرے، اسکولی تعلیم کی سکریٹری محترمہ انیتا کروال اور وزارت کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔
مرکزی وزیر نے جناب پوکھریال نے یو جی سی کے تمام وظیفوں، فیلو شپ وقت پر تقسیم کرنے اور اس کے لئے ہیلپ لائن شروع کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ طلبا کی تمام شکایتوں کا تیزی سے ازالہ کیا جائے۔
اگلے تعلیمی سال سے مادری زبان میں تکنیکی تعلیم، خصوصی طور پر انجیئنرنگ نصاب کی تعلیم شروع کرنے کا بنیاد فیصلہ لیا گیا ۔ اس کے لئے کچھ آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ طلبا کی مجموعی ترقی اور تعلیمی نظام میں تبدیلی کا ہدف حاصل کرنے کے لئے بنی ہوئی قومی تعلیمی پالیسی کا مناسب اور درست نفاذ یقینی بنانے کے لئے وزارت کے افسران کام کررہے ہیں۔
یہ فیصلہ لیا گیا کہ قومی ٹسٹنگ ایجنسی کمپٹیٹیو ایگزام کے لئے مختلف بورڈوں کی موجودہ حالت کا تجزیہ کرنے کے بعد سیلیبس لائے گی۔ تعلیم کی وزارت، اگلے سال کیسے اور کب امتحان کے انعقاد کے بارے میں طلبا ، گارجین یا سرپرستوں اور اساتذہ کی رائے جاننے کے لئے مہم چلائے گی۔