12.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب امت شاہ نے نئی دلی میں آج اٹل جی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنے ٹوئیٹ پیغامات میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا  ’’اٹل جی کے خیالات اور ملک کی ترقی کے لیے ان کے خود کو وقف کر دینے سے قوم کی خدمت کے لیے ہمیں ہمیشہ تقویت ملتی رہے گی۔ ‘‘

Image

جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا  ’’قابل احترام اٹل بہاری واجپئی  کو سلام، جنہوں نے بھارت میں ترقی ، غریبوں کی بہبود اور اچھی حکمرانی کی شروعات کی اور اپنی زندگی کو قوم کے نام وقف کیا۔ اٹل جی کے فرائض اور قومی خدمات ہمارے جذبے کی توجہ کو ہمیشہ مرکز رہے گی۔ کام اور ملک کی خدمت کے تئیں اٹل جی کا عہد ہمارے جذبے کا ہمیشہ مرکز رہے گی۔‘‘

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More