مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج ورچوول طریقے سے ‘‘ڈیسٹی نیشن نارتھ ایسٹ -2020’’ کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ شمال مشرقی کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔ اس موقع پر شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز وزیراعظم کے دفتر،عملہ، عوامی شکایات، پنشن، محکمہ برائے جوہری توانائی اور محکمہ خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اورآٹھ شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ فطری خوبصورتی، لوک ثقافت اور آرٹ سے مالامال شمال مشرق کے پاس عالمی سیاحت کا ایک اہم مرکز بننے کی پوری صلاحیت ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں شمال مشرقی خطہ ہندوستان کے پسندیدہ اور سیاحتی اور تجارتی مقامات میں سے ایک مقام کے طور پر ابھرے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہ کہ ‘ڈیسٹی نیشن ناتھ ایسٹ-2020’ جو30 ستمبر تک جاری رہے گا، کا مقصد شمال مشرق کے سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ ملک کی مختلف ثقافتوں کا ایک دوسرے کے ساتھ تعارف کرانا ہے اور اس کے ذریعے پورا ہندوستان بھی شمال مشرق کی ثقافت سے متعارف ہوگا۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ انہوں نے کئی ریاستوں، ملک کے سیاحتی مقامات دیکھے ہیں، لیکن جو خوبصورتی شمال مشرق کے اندر دیکھی ہے شاید ہی کہیں دیکھنے کو ملے۔ یہاں کی دل کو موہ لینے والی خوبصورتی کا منظر ایک وسیع عظمت کا منتر دینے والی مقامی آبادی کا ایک غیرمعمولی امتزاج پوری دنیا کو ایک پیغام دیتام ہے۔ شمال مشرقی ہندوستان کا زیور ہے۔ اس کے بعد ہندوستانی ثقافت ادھوری ہے۔ اگلا فیسٹول اپنے چناوی علاقہ گاندھی نگر میں منعقد کرنے کی دعوت دیتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ اس سے شمال مشرق کے لوگ گجرات کی ثقافت اور گجرات کے لوگ شمال مشرق کی ثقافت سے متعارف ہوں گے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ شمال مشرق کی اقتصادی ترقی اور سیاحت اور روزگار کو بڑھاوا دینے کیلئے شمال مشرق میں امن بہت ضروری ہے۔ شمال مشرقی جو کبھی دہشت گردی کے سبب سرخیوں میں رہتا تھا، مودی جی کے وزیراعظم بننے کے بعد ساڑھے چھ سال میں صنعتوں کی ترقی اور سیاحت کے بڑھتے مواقع کےسبب ملک بھر میں چرچا میں ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں شمال مشرق میں امن قائم کرنے کیلئے بہت کام ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش سرحدی سمجھوتہ، منی پور کا بلاکیڈ، بوڈو سمجھوتہ اور 8 ملیٹنٹ گروپوں کے 641 کیڈر سمیت ہزاروں عسکریت پسندوں کے ذریعے خود کو حوالہ کرنا مرکزی کی مودی حکومت کی بہت بڑی حصولیابی ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد نریندر مودی جی شمال مشرق کے 30 سے زیادہ دورے کرچکے ہیں، آزادی کے بعد وہ سب سے زیادہ شمال مشرق جانے والے وزیراعظم ہیں۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ فنڈز کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ پہلے شمال مشرق کی ترقی کیلئے اسکیمیں تو بنائی جاتی تھیں مگر ان کے لئے مختص رقم بہت کم ہوتی تھی۔ 14ویں مالیاتی کمیشن نے شمال مشرق کیلئے مختص رقم میں 251 فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے 313375 کروڑ روپئے دیے جبکہ اس سے پہلے پچھلی سرکار کے ذریعے 13ویں مالیاتی کمیشن نے صرف 89168 کروڑ روپئے دیئے تھے۔ جناب شاہ نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت نے ترقی کی تمام شکلوں اور ہمہ جہت طریقہ کار کو اپناتے ہوئے شمال مشرقی کونسل کے بجٹ کا 21فیصد پسماندہ ضلعوں، گاوؤں، پسماندہ علاقوں اور ترقی سے محروم طبقات پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت نے شمال مشرقی ریاستوں کو آپس میں جوڑنے اور شمال مشرق کو پورے ہندوستان سے جوڑنے کیلئے ریل، سڑک اور ہوائی سیکٹر کی ترقی کی سمت میں بہت بڑی کوشش کی ہے۔ اس کے تحت 15088 کروڑ روپئے کے 6 ریل پروجیکٹوں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ہوائی ا ڈوں کی ترقی پر 553 کروڑ روپئے اور 869 کلو میٹر 19 سڑک پروجیکٹوں پر تقریباً 10000 کروڑ روپئے خرچ کیے جائیں گے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ کوروناکے عہد میں مودی حکومت نے شمال مشرق کے لوگوں کو دوائیاں، ڈاکٹروںکوٹیلی کانفرنس کے توسط سے ٹریننگ ا ور مشکل معاملات کا ایمس کے ڈاکٹروں کے ذریعے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے علاج سمیت تمام صحت سہولتیں فراہم کی۔ جناب شاہ نے یہ بھی کہا کہ اس دوران حکومت نے 3.09 کروڑلوگوں کو 7.7 لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس مہیا کرایا۔ ساتھ ہی پی ایم کسان سماّن ندھی کے تحت 533 کروڑ روپئے اور جن دھن یوجنا کے تحت 1707 کروڑ روپئے براہ راست غریب لوگوں کے بینک کھاتے میں منتقل کیے گئے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آزادی کے بعد ملک کی جی ڈی پی میں شمال مشرق کا حصہ 20فیصد ہوتا تھا لیکن گھٹتے گھٹتے اب یہ کافی کم ہوگیا ہے۔ انہوں نے 2024 تک ملک کی جی ڈی پی میں شمال مشرق کی حصہ داری بڑھانے اور اسے حکومت ہند کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا اہم حصہ بنانے کیلئے شمال مشرق کو سیاحت اور تجارت کا مرکز اور آئی ٹی اور نامیاتی کاشتکاری کا ہب بنانے کی اپیل کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں شمال مشرق کی آٹھوں ریاست کے وزیر اعلیٰ آگے بڑھ رہے ہیں اور انہیں پورا یقین ہے کہ شمال مشرق جلد ہی ملک کی ترقی کا نیا انجن بنے گا۔
‘ڈیسٹی نیشن نارتھ ایسٹ -2020’ کا تھیم’’ ‘‘دی ایمرجنگ ڈلیکٹیو ڈیسٹی نیشن’’ ہے جو سیکٹر کے رفتا رپکڑنے پر سیاحتی مقامات کو مضبوط اور زیادہ پُرکشش بنانے کی بات کرتا ہے۔ یہ پروگرام بنیادی طور پر سیاحت پر مرکوز ہے۔ ڈیسٹی نیشن ناتھ ایسٹ شمال مشرق ریاستوں کی ترقی کا ایک کلینڈر ایوینٹ ہے جسے شمال مشرقی خطے کو ملک کے دیگر حصوں کے قریب لانے اور قومی اتحاد کو مضبوط کرنے کے مقصد تصور کیا گیا ہے۔
چار روزہ پروگرام ریاستوں اور خطے کے سیاحتی مقامات کا آڈیو ویزول پرزنٹیشن پیش کریگا۔ ریاست کی اہم شخصیات اور بہترین کارکردگی کرنے والے افراد کے پیغامات، مقامی اہم صنعتکاروں کا تعارف اور دستکاری روایتی فیشن اور مقامی پروڈکٹ کا تعارف کرایا جائیگا۔ پروگرام میں سبھی آٹھ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور سیاحتی وزراء خصوصی پیغامات دیں گے۔ ساتھ ہی ریاست اپنے اپنے ثقافتی پروگرام اور ملی جلی ثقافتوں کو اجاگر کریں گے۔