22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) کے 82 ویں یوم تاسیس پر فوجیوں اور ان کے رشتے داروں کو مبارک باد دی

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)  کے یوم تاسیس  کے موقع پر دستے کےجوانوں اور ان کے رشتے داروں کو مبارک بناد دی۔ اپنے ٹوئیٹ پیغام میں جناب امت شاہ نے کہا کہ   سی آر پی ایف، بہادری، جرات اور قربانی کے مترادف ہے ۔ سی آر پی ایف  وقت وقت  پر ملک  کے لئے فخر کا باعث رہتی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کووڈ 19  کے دوران سماجی خدمات کے تئیں ان کی عہد بستگی  بے مثال ہے۔ میں کروڑوں  ہندستانیوں کے ساتھ مل کر سی آر پی ایف کے بہادر جوانوں اور ان کے رشتے داروں کو 82 ویں یوم تاسیس  پر نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ سینٹرل  ریزرو پولیس فورس کا قیام 27 جولائی 1939 کو کراؤن  رپریزینٹیو پولیس کی شکل میں عمل میں  آیا تھا۔ 28 دسمبر 1949 کو سی آر پی ایف ایکٹ نافذ ہونے کے بعد یہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس بن گیا۔ سی آر پی ایف نے آج اپنی تاریخ کے شاندار  82 سال مکمل کرلئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More