20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کا سابق وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی کے انتقال پر اظہار تعزیت

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے سابق کابینہ وزیر جناب ارون جیٹلی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے کہا ، ‘‘مجھے جناب ارون جیٹلی کے ناگہانی انتقال سے بہت رنج ہوا ہے۔ ان کی رحلت  میرے لئے ذاتی نقصان ہے۔  میں نے  نہ صرف تنظیم کا ایک سینئر رہنما بلکہ خاندان کا ایک لازمی رکن بھی کھو دیا ہے جن کی حمایت اور رہنمائی مجھے برسوں سے مل رہی تھی۔ آج ان کی موت نے ملک کی سیاست اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں ایک خلا پیدا کردی ہے ، جسے جلد  پُر کرنا ممکن نہیں ہوگا۔’’

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ “اپنے منفرد تجربے اور انوکھی صلاحیت کے ساتھ ارون جی نے پارٹی اور حکومت میں مختلف ذمہ داریاں سنبھالیں۔ ایک باشعور مقرر اور سرگرم کارکن کی حیثیت سے ، وہ راجیہ سبھا میں ملک کے وزیر خزانہ ، وزیر دفاع اور حزب مخالف کے قائد جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے۔’’

جناب امیت شاہ نے کہا کہ “ارون جی ، این ڈی اے حکومت کے 19-2014  کے دور حکومت  میں ، وزیر خزانہ کی حیثیت سے، وزیر اعظم کے غریبوں کی فلاح و بہبود اور ہندوستان  کی معیشت کو دنیا کی سب سے تیز رفتار ترقی پذیر معیشت بنا نے  کے تصور کو نافذ کر کے ایک  انمٹ نشان چھوڑ ا ہے۔ وہ ایک عوامی شخص  تھے اور ہمیشہ عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچا کرتے تھے۔ ان کے ہر فیصلے سے اس کی عکاسی ہوتی ہے ،خواہ کالے دھن پر کارروائی کرنے کی بات ہو  یا ‘جی ایس ٹی ، ایک قوم – ایک ٹیکس’ ہو یا  نوٹ بندی۔ملک انھیں ہمیشہ ایک انتہائی سادہ اور حساس شخص کی حیثیت سے یاد رکھے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More