نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے بھارت رتن باباصاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو ان کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں ، جناب امیت شاہ نے کہا ، ” ایک مستقبل کے لیے موزوں اور ہمہ گیر آئین دے کر ملک میں ترقی ، خوشحالی اور مساوات کی راہ ہموار کرنے والے باباصاحب کے مہاپری نروان دیوس پرانہیں صد صد سلام کرتا ہوں۔ باباصاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ، مودی سرکار کئی دہائیوں سے ترقیاتی عمل سے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔