نئیدہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ کل سے جزائر انڈو مان و نکوبار کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ کل دوپہر پورٹ بلیئر پہنچنے کے فوراً بعد میرین ڈاکیارڈ میں جہاز رانی سے متعلق پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 6 اکتوبر 2017 کو وہ جزائر انڈمان کے ڈگلی پور اور اتربرتانگ برج اور درۂ ہمپھیری میں قومی شاہراہوں سے متعلق متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔