25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ نے لکھنؤ میں این آئی اے کے دفتر اور رہائشی احاطے کا افتتاح کیا

Union Home Minister inaugurates office and residential premises of NIA in Lucknow
Urdu News

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے آج لکھنؤ، اتر پردیش میں قومی تفتیشی ادارہ (این آئی اے) کے دفتر اور رہائشی احاطے کا افتتاح کیا ۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ این آئی اے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم رول ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ گذشتہ تین برسوں میں دہشت گردی اور نکسل ازم سے متعلق واقعات میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے بااختیار ادارہ کی حیثیت سے بغیر کسی مداخلت کے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے ۔ این آئی اے نے دہشت گردی کو مالی امداد فراہم کرنے پر روک لگانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے ، جناب راجناتھ سنگھ نے کہا ۔

پروگرام سے خطاب کرتے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاستی اے ٹی ایس دہشت گردی سے متعلق واقعات کو روکنے میں این آئی اے کے ساتھ تعاون کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹکنالوجی کے استعمال ، تعاون اور معلومات کے تبادلے سے مؤثر انداز میں دہشت گردی سے نمٹا جا سکتا ہے ۔

این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل جناب شرد کمار ، اتر پردیش کے ڈی جی پی جناب سلکھان سنگھ اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More