15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ نے مردم شماری 2021 ء کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں رجسٹرار جنرل   اور مردم شماری کے کمشنر  کے دفتر کے کام کاج کا جائزہ لیا ۔   جائزہ میٹنگ میں امورِ داخلہ کے وزیر مملکت  جناب کرن ریجیجو  ،  مرکزی داخلہ سکریٹری   جناب راجیو  گوبا  ، آر جی آئی جناب سیلیش  اور   آر جی آئی  کے دفتر ، وزارتِ داخلہ کے سینئر عہدیدار موجود تھے ۔

          مرکزی وزیر داخلہ نے  2021 ء میں مردم شماری کے لئے نقشۂ راہ پر تبادلۂ خیال کیا اور   اس بات پر زور دیا گیا کہ  ڈیزائن   اور ٹیکنا لوجی پر مبنی اقدامات  پر بہتری پیدا کی جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے  کہ مردم شماری کے اعداد و شمار  کو  ،  مردم شماری   کئے جانے کے تین سال کے اندر اندر   قطعی شکل دی جا سکے ۔   فی الحال مکمل اعداد و شمار جاری کرنے میں تقریباً 7 سے 8 سال لگتے ہیں ۔   انہیں مطلع کیا گیا کہ تقریباً 25 لاکھ کارکنوں کو تربیت دی گئی ہے اور   مردم شماری  2021 ء میں درست اعداد و شمار   کو یکجا کرنے کے  وسیع کام  کے لئے    انہیں  کام پر لگایا گیا ہے ۔  پہلی مرتبہ  دیگر پسماندہ  طبقوں  ( او بی سی ) سے متعلق اعداد و شمار بھی  یکجا کئے جائیں گے ۔   اس کے علاوہ ، مردم شماری کے دوران  مکانوں کی فہرست بنانے کے لئے نقشوں  / جیو ریفرینس   کو استعمال  کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔

          مرکزی وزیر داخلہ نے  سول رجسٹریشن سسٹم  ، خاص طور پر  دور دراز کے علاقوں میں  پیدائش اور اموات  کے رجسٹریشن    کے نظام میں  بہتری لانے اور    نومولود بچوں کی شرح اموات   ،  زچہ کی شرح اموات  اور   بچوں  کی شرح پیدائش  جیسے اعداد و شمار   کے لئے  سیمپل  رجسٹریشن نظام کو مستحکم کرنے پر بھی زور دیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More