17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ نے نیشنل پولیس میموریل میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج یہاں نیشنل پولیس میموریل میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اہم بات یہ ہے کہ  این پی ایم  کا یہ دورہ گذشتہ روز وزارت داخلہ کی ذمہ داری سنبھالنےکے بعد جناب امت شاہ کا پہلا دورہ تھا۔

نیشنل پولیس میموریل میں مرکزی داخلہ سکریٹری جناب راجیو گوبا، آئی بی کے ڈائرکٹر جناب راجیو جین، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسم کے ڈائرکٹر جنرل اور دیگر سینئر افسران نے جناب امت شاہ کا استقبال  کیا۔

جناب امت شاہ نے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے ملک کی خدمت میں اپنی جان کی قربانی دینے والے پولیس اہلکاروں کے احترام کے طور پر 30 فٹ اونچے مرکزی لاٹ پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس سے قبل گارڈس نے وزیر داخلہ کی سلامی کی۔

جناب امت شاہ نے کمپلیس کے بیس منٹ میں واقع نیشنل پولیس میوزیم بھی دیکھا۔ وہاں پر نمائش کے لیے رکھے گئے مختلف اشیا کے بارے میں افسروں نے تفصیل پیش کی جن سے  کہ ملک بھر میں مختلف علاقوں میں پولیس کی تاریخ، شجاعت اور حصولیابی کا اظہار ہوتا ہے۔

این پی ایم کے اس دورے سے وزیر داخلہ بہت متاثر ہوئے اور انھوں نے وزیٹرس بک میں لکھا:

‘‘پولیس اور حفاظتی دستوں کے 34 ہزار سے زیادہ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ہمارا عظیم ملک آج ان کی عظیم قربانی کی وجہ سے ہی محفوظ ہے۔میں ان شہیدوں اور ان کے خاندانوں کا بے حد احترام کرتا ہوں۔ اس دورے سے مجھے اپنے ملک کی خدمت کرنے کے لیے مزید  ترغیب اور توانائی ملی ہے۔’’

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More