14 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ نے ہندوستان کے ایم ای ایس بلڈرس ایسوسی ایشن کی 43 ویں سالانہ تقریب کا افتتاح کیا

Urdu News

نئیدہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سرحدی بنیادی ڈھانچے کے لئے فنڈ کی قلت نہیں ہونے دی جائی گی۔ آج یہاں ہندوستان کے ایم ای ایس بلڈرس ایسوسی ایشن کی 43 ویں سالانہ تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جنگلات اور ماحولیات کی کلیئرنس کے معاملوں کو تیزی سے نمٹائے گی جو ابھی اس طرح کے اہم پروجیکٹوں کے لئے رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھی اس بات پر زور دیا تھا اور قومی مفاد میں پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے رعایت حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نجی۔ سرکاری شراکت داری  (پی پی پی) بنیادی ڈھانچہ  تیار کرنے کے لئیے اہم ہوگا۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے 2017 سے 2022 تک کی مدت کے دوران پانچ سالہ پروجیکٹ  کا نشانہ رکھا ہے  جس کی مالیت سات لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ اس کے تحت  سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی جائے گی۔ اس میں 2000 کلومیٹر سرحدی سڑکوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای۔ ٹینڈر عمل سے شفافیت آئے ہے۔ جناب ناتھ سنگھ نے مسلح افواج اور سی اے پی ایف ایس پر زور دیا کہ وہ سرحدی بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے سلسلے میں بہتر ربط قائم کریں۔

 مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت اقتصادی اصلاحات جاری رکھے ہوئے ہے اور ملک اقتصادی صورتحال اطمینان بخش ہے۔ عام طور پر سابقہ حکومتیں اس وقت اصلاحی قدم اٹھاتی تھیں جب انہیں  کسی مالی بحران کا سامنا ہوتا تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More