نئی دہلی، مرکزیر وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے آج اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی (ایچ ایل سی) کی صدارت کی، جس میں آسام (2017-18 کے دوران سیلاب سے متاثرہ)، ہماچل پردیش (2017-18 کے دوران سیلاب اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے سے متاثرہ)، سکم (2017-18 کے دوران سیلاب اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے سے متاثرہ)، لکشدیپ (2017 کے دوران اوکھی طوفان سے متاثرہ) اور راجستھان (2017 کے دوران خریف کی فصل کی خوش سالی سے متاثرہ) کے لئے مرکزی امداد کی منظوری دی گئی۔
ایچ ایل سی نے ریاست آسام کے لئے 480.87 کروڑ روپئے کی امداد کی منظوری دی ہے۔ ایچ ایل سی نے ہماچل پردیش کی ریاست کے لئے این ڈی آر ایف سے 84.60 کروڑ روپئے کی امداد، سکم کے لئے 67.40 کروڑ روپئے کی امداد، مرکز کے زیر انتظام علاقے لکشدیپ کے لئے 2.16 کروڑ روپئے، راجستھان کے لئے 526.14 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے۔ اس طرح کل امداد 1161.17 کروڑ روپئے بنتی ہے۔
مرکزی وزیر زراعت جناب رادھا موہن سنگھ، مرکزی داخلہ سکریٹری جناب راجیو گوبا، مرکزی سکریٹری محکمہ اخراجات جناب اجے نارائن جھا اور داخلہ، خزانہ، زراعت کی وزارتوں اور نیتی آیوگ کے سینئر افسروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔