19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں ہُنر ہاٹ کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، اقلیتی مامور کے مرکزی جناب مختار عباس نقوی 15 نومبر 2018ء کو نئی دہلی کے پرگتی میدان میں ہندوستان کے بین الاقوامی تجارتی میلے میں ہنر ہاٹ کا افتتاح کریں گے۔یہ بین الاقوامی تجارتی میلہ 14نومبر سے 27نومبر 2018ء تک جاری رہے گا۔

جناب نقوی نے آج بتایا کہ اقلیتی امور کے وزارت کی جانب سے ملک میں بھر میں ہنرہاٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے، جو ماسٹر دستکاروں اور ہنرمند کاریگروں کو بااختیار بنانے اور روزگار فراہم کرانے میں مدد گار ثابت ہوا ہے۔ پرگتی میدان میں ہنر ہاٹ ، ہنر ہاٹ کے سلسلے کا ایک حصہ ہے، جس کا ایک مشن کے تحت ملک کےمختلف حصوں میں اہتمام کیا جارہا ہے، تاکہ ماسٹر دستکاروں اور کاریگروں کو بازار اور موقع فراہم کیا جاسکے۔

اقلیتی امور کے وزیر نے بتایا کہ ملک بھر کی  خواتین دستکاروں کی ایک بڑی تعداد سمیت ماسٹر دستکار ہنرہاٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ملک بھر کے کونے کونے سے ہینڈلوم مصنوعات اس ہنر ہاٹ میں نمائش اور بکری کے لئے دستیاب رہیں گے۔اجرکھ، باغ ، پرنٹ،بندھیج، باڑمیراجرکھ اور ایپلق،، بڈری ویئر، کین اور بانس، قالین، چندیری، چنیا چولی، چکن کاری، کاپر بیل مصنوعات، تانبے کے برتن، چینی مٹی کے برتن ، ڈرائی فلاورز ، گوٹا پتی، ہینڈلوم اور ہوم فرنشنگ جیسے مصنوعات دستیاب رہیں گے۔ہنرہاٹ میں جوٹ کرافٹ ، لاکھ اسٹون سے بنی چوڑیاں ، لیکورویئر، لیلن مصنوعات، میٹل ویئر، ملبیری سلک، پیٹھنی سلک، پھولکاری، پنجابی جوتی، زری بیگز وغیرہ بھی دستیاب ہوں گی۔ پہلی مرتبہ پرگتی میدان میں اس ہنرہاٹ میں چنڈی گڑھ کی مصنوعات اور جموں وکشمیر کی نمدا اور چینون سلک بھی دستیاب ہوسکے گی۔

جناب نقوی نے بتایا کہ ہنرہاٹ جیسے مرکزی حکومت کے روزگار سے جڑے پروگراموں نے ان  ماسٹر دستکاروں کی مالامال روایتی وراثت کی حوصلہ افزائی کی ہے اور انہیں فروغ دیا ہے، جو کافی لمبے عرصے سے حاشیے پر آگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہنرہاٹ  ، میک ان انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا کے تئیں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عزم کو پورا کرنے کے لئے ایک قابل بھروسہ برانڈ بن گیا ہے۔گزشتہ ایک سال کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ہنرہاٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ہنرہاٹ ایک لاکھ 50ہزار سے زیادہ دستکاروں اور ان سے جڑے دیگر لوگوں کے لئے روزگار اور بازار کے مواقع فراہم کرانے میں بہت کامیاب رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ٹارگیٹ یہ ہے کہ ہنرہاٹ کے ذریعے تقریباً 5لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرایا جائے اور انہیں مارکیٹ کے مواقع دستیاب کرائے جائیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہنرہاٹ نے ماسٹر دستکاروں کی مالا مال روایتی وراثت کی خاطر خواہ حوصلہ افزائی اور اسے فروغ دیا ہے۔ہنرہاٹ ماسٹر کاریگروں اور دستکاروں کو کامیابی کے ساتھ قومی اور بین الاقوامی بازار فراہم کررہا ہے اور انہیں روزگار پر مبنی مارکیٹ کے مواقع بھی دستیاب کرا رہا ہے۔ہنرہاٹ ایک ٹھوس اور نامور برانڈ بن گیا ہے، جہاں ملک بھر کے ماسٹر دستکاروں کے ذریعے بنائے گئے ہینڈی کرافٹ اور ہینڈ لوم ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہے۔

اس سے پہلے ہنرہاٹ کا 2018ء میں الہ آباد میں اہتمام کیا گیا تھا، 2017-2016 ءمیں پرگتی میں اور 2018-2017ء میں نئی دہلی کے بابا کھڑک سنگھ مارگ پر اہتمام کیا گیا تھا، جبکہ 2018-2017ء میں پڈوچیری اور 2017ء میں ممبئی میں اس کا اہتمام کیا گیاتھا۔آنے والے دنوں میں ہنرہاٹ کادسمبر 2018ء میں ممبئی میں، جنوری 2019ء میں نئی دہلی کے بابا کھڑک سنگھ مارگ اور فروری 2019ء میں گوا میں اہتمام کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More