17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر نتن گڈکری کل اڈیشہ میں 2345 کروڑ روپے مالیت کے قومی شاہراہوں کے تین پروجیکٹوں کے لئے بھومی پوجن کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ٹرانسپورٹ شاہراہوں، جہاز رانی ، آبی وسائل ، دریا کی ترقی  اور گنگا کے احیاء کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری  کل اڈیشہ کے  دھین کنال ضلع میں کمکھیا نگر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ  2345 کروڑ روپے مالیت کے  قومی شاہراہوں کے تین پروجیکٹوں کے لئے بھومی پوجن کریں گے ، جن کی کُل لمبائی 132 کلو میٹر ہے۔ ان کے ہمراہ  پیٹرولیم اور قدرتی گیس ، ہنری مندی فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان بھی ہوں گے۔

جناب گڈکری  کل  پرادیپ  بندرگاہ  بھی جائیں گے، جہاں وہ 431 کروڑ روپے مالیت کے بندرگاہی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور  3206 کروڑ روپے  مالیت کے 6 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں میں جن کے لئے کل  سنگ بنیاد رکھا جائے گا،  495.18 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہ 200 /23 (نیو این ایچ -53) کے 41.726 کلو میٹر تلچر- کامکھیا نگر سیکشن کو  4 لین والا بنانا ، 761.11 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہ 200 (نیو این ایچ -53)  کے  51.1 کلو میٹر   کامکھیا نگر – ڈبری سیکش اور  789.23 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہ 200 (نیو  این ایچ – 53) کی  39.4 کلو میٹر  ڈبری –چندی کھول سیکشن  کو چار لین بنانا شامل ہے۔ مذکورہ پروجیکٹوں   میں مناسب ڈھانچے ہوں گےجس سے  ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو کم کیا جائے  گااور  سڑک استعمال کرنے والوں کے  تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا  ۔ ان میں تین بائی پاسز، ایک فلائی اوور ، 19 وہیکولر انڈر پاسز  ، 9 بڑے اور  39 چھوٹے پل  اور 45 کلو میٹر سروس سڑک شا مل ہوں گی ۔

قومی شاہراہ کے  یہ پروجیکٹ اڈیشہ کے معدنیات سے مالا مال انگول اور  دھین کنال ضلعوں کو  ریاست کے باقی حصے کو بہتر طور پر جوڑنے کو یقینی بنائیں گے۔ ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرکے اور  بہت سے مقامات کے درمیان سفر کے وقت کو کم کرکے یہ پروجیکٹ گاڑیوں کی  آپریٹنگ لاگت کو کم کرنے میں مدد دیں گے اور  آلودگی کی سطح کو بھی کم کریں گے۔ ان سب سے خطے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور  مقامی آبادی کی سماجی اقتصادی حالت بہتر ہوگی۔

پرادیپ میں جناب گڈکری  431 کروڑ روپے مالیت کی لاگت سے  تیار کئے گئے 50 لاکھ ٹن  ؍ سالانہ  کی صلاحیت کے کثیر مقصدی  کلین کارگو برتھ کا افتتاح کریں گے۔  اس  برتھ کی لمبائی 450 میٹر   ضرب 300 میٹر چوڑی ضرب 16 میٹر  ڈراٹ ہوگی ۔ یہ برتھ ڈوبے ہوئے  جہازوں کو   125000 ڈی ڈبلیو ٹک تک لے جاسکتا ہے۔ مکمل لمبائی کی سائڈ کے ساتھ (3.2 کلو میٹر ) ایک ریلوے لائن ہے ۔ کنٹینر ہینڈلنگ کی صلاحیت سے مقامی صنعت عالمی منڈیاں تلاش کرسکیں گی۔

وزیر موصوف بندرگاہ پر 6 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان میں 690 کروڑ روپے مالیت کا ساؤتھ کوائل جیٹی پر  ایل پی جی ٹرمنل ہوگا ، جس کی صلاحیت 7.5 لاکھ ٹن ؍ سال ہے۔ یہ پروجیکٹ آئی او سی ایل کے ذریعے انجام دیا جائے گا اور اس کا مقصد گھریلو ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ایل پی جی کی  درآمد کرنا ہے۔

1500 کروڑ روپے کی لاگت سے  تین کوئلہ ہینڈلنگ برتھ کا میکانائزیشن : اس  برتھ کی صلاحیت 300 لاکھ ٹن ؍ سال  ہوگی  اور یہ  کوئلہ برآمد کرنے کے لئے استعمال ہوگا۔ یہ  جنوبی ہندوستان میں  بجلی کے پلانٹوں کے لئے  کوئلہ بھیجنے کے لئے اہم ہوگا۔

655 کروڑروپے کی لاگت  سے کوئلے کی درآمد  کے نئے برتھ کا فروغ: اس برتھ کی صلاحیت 100 لاکھ ٹن سالانہ ہے ۔ یہ پروجیکٹ اپریل 2021 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ یہ  کوئلہ کارگو کی درآمد کے لئے استعمال ہوگا اور  ایسٹ انڈیا (مشرقی ہندوستان) میں اسٹیل کی صنعت کے لئے اہم ہوگا۔

 یہ 350 ایکڑ پر  200 کروڑ روپے کی لاگت سے  کثیر ماڈل  لاجسٹک پارک کی  ترقی: کانکور  کے ذریعے 100 ایکڑ  کو فروغ دیا جارہا ہے۔ پارک میں  11 لاکھ مربع فٹ گودام ہوگا۔

 یہ 67 کروڑ روپے کی لاگت سے پی پی ٹی پر  ایم سی ایچ پی اورآئی او ایچ پی کی کنکٹی وٹی : یہ  تھرمل کوئلے کے تبادلے کا ایک پروجیکٹ ہے ، جو  آئرن اوور ہینڈلنگ پلانٹ (آئی او ایچ پی) سے  بی او ایکس این ویگن سے حاصل کیا گیا ہے تاکہ کوئلے کے ہینڈلنگ پلانٹ کو میکنائزڈ کیا جاسکے۔

54 کروڑ روپے کی لاگت سے بندرگاہ سے فلائی اوور سمیت  دو ایگزٹ روڈ۔ فلائی اوور سمیت  پی پی پی  سے  ایک دوسرا ایگزٹ ایس آئی پی سی پروجیکٹ کے حصے کے طور پر تجویز کیا گیا ہے تاکہ  شہر کے اندر علاقے میں ٹریفک کو کم کیا جاسکے۔ یہ پرو جیکٹ قومی شاہراہ سے  بہتر بندرگاہی کنکٹی وٹی فراہم کرے گا ، ساتھ ہی ساتھ دوسرے ایگزٹ روٹ کے طور پر کام کرے گا اور  اسے قومی شاہراہوں کی اتھارٹی اور بندرگاہ کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More