17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اودھم پور اور ڈوڈہ اضلاع میں دیویکا اور پُنیجا پلوں کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دلّی: شمال مشرقی خطے کے مرکزی وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات  ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے ڈوڈہ اور اودھم پور اضلاع میں  بالترتیب  پُنیجا اور دیویکا ، دو اہم پلوں کا ورچوول پلیٹ فارم کے ذریعے افتتاح کیا ۔

          بی آر او کے ڈی جی  لیفٹننٹ جنرل  ہرپال سنگھ کی موجودگی میں اودھم پور ضلعے  میں   10 میٹر طویل دیویکا پُل کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کی  70 سال پرانی مانگ  پوری ہو گئی ہے  اور یہ خطے کے  ٹریفک کے لئے  ایک بڑی تبدیلی لانے والا پُل ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پل ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے  اور اودھم پور شہر کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ   فوج کے قافلوں اور گاڑیوں کی بلا رکاوٹ آمد و رفت میں بھی مدد کرے گا ۔  انہوں نے کہا کہ  تقریباً 75 لاکھ روپئے کی لاگت سے دیویکا پل  ایک سال کے وقت میں  تیار کیا گیا ہے  اور  اس کے لئے  سرحدی سڑک تنظیم  ، بی آر او  ستائش کی حقدار ہے کیونکہ اُس نے  لاک ڈاؤن ، مزدوروں کی کمی اور  عالمی وباء کے دوران  مختلف مقامی  مسائل کے باوجود   کم مدت میں  یہ کام مکمل کیا ہے ۔

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  کہا کہ  پل کے پروجیکٹ کا  ورچوول  افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو اجاگر  کرتا ہے   کہ عوامی بہبود کے پروجیکٹوں کو  کسی سرکاری رسم و رواج کا انتظار کئے بغیر جلد از جلد  عوام کے لئے کھولا  جانا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر او نے  پچھلے 4 – 5 سال کے دوران بنیادی ڈھانچے کی خامیوں کو دور کرنے کے لئے اٹل سیتو کیبل برج سمیت خطے میں  200 سے زیادہ پل تعمیر کئے ہیں ۔

          مرکزی وزیر نے  ڈوڈہ ضلع کے بھدروا میں  4 کروڑ روپئے کی لاگت سے  بی آر او کے ذریعے تعمیر کردہ  50 میٹر طویل  پنیجا  پل کا بھی افتتاح کیا ۔  بسولی – بَنی – بھدروا سڑک  ڈوڈہ  ، کشت واڑ ، بھدروا اور کشمیر وادی کے لئے پٹھان کوٹ کے خطے سے جموں  اور اودھم پور  سے گزرے بغیر  ایک اہم  متبادل  سڑک ہے ۔  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ نئی کنکٹیوٹی اور بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ  ڈوڈہ کو ترقی کا ایک  نیا مرکز   بنائیں گے ۔

          پچھلے پانچ – چھ برسوں میں میڈیکل اور انجینئرنگ کالج ، ریڈیو اسٹیشن  ، بلندی  پر پیدا  ہونے والی  ادویات کی جڑی بوٹیوں  کے  قومی ادارے کے علاوہ  سڑکوں اور پلوں  کے پروجیکٹ   جیسے  بہت سے ترقیاتی پروجیکٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اِن سب پروجیکٹوں سے  جناب نریندر مودی حکومت   کے ترقی کے نئے  دور کا اظہار ہوتا ہے ۔

          اس موقع پر  بی آر او  کے ڈی جی لیفٹننٹ جنرل ہرپال سنگھ  ، اودھم پور اور ڈوڈہ کے میونسپل کمشنر اور  ڈی سی  ، سول سوسائٹی کے ارکان اور  بی آر او اور دیگر  دفاتر کے عہدیدار موجود تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More