17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جی۔20 اینٹی کرپشن ورکنگ گروپ کی پہلی وزارتی میٹنگ سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت نے بھارت نے آج  بدعنوانی کو جڑ سے مٹانے کے لئے  اپنی عہد بندی کا اعادہ ہے۔ جی۔ 20 انٹی کرپشن ورکنگ گروپ کی پہلی  وزارتی میٹنگ  سے خطاب کرتے ہوئے  شمالی مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر  جتینددر سنگھ نے کہا کہ  جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت بدعنوانی اور بغیر  حساب کتاب کی رقم کے خلاف زیرو ٹولیر ینس کی پالیسی پر  عہد بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ 6 برسوں میں  مودی حکومت نے  متعدد اقدامات کئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00142GA.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  بھارت کے بدعنوانی کی روک تھام کے  قانون 1988 کا ذکر کیا  جس میں  مودی حکومت نے  30 سال بعد ترمیم کی  اور اس میں  رشوت لینے کے علاوہ  رشوت دینے کے کام کو مجرمانہ قرار دینے اور انفرادی طور پر اور  کارپوریٹ اداروں کے ذریعہ  ایسے کاموں کو موثر طریقے سے روکنے  کے لئے  کئی نئے ضابطے شامل کئے گئے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ موجودہ حکومت حکمرانی میں مزید شفافیت ، اور زیادہ  شہریوں پر مرکوزیت  اور  مزید جوابدہی  لانے کےلئے عہد بند ہے اور یہ  اعلی مقامات پر  بدعنوانی کی روک تھام کے لئے ملک میں  لوک پال کے ادارے کو سرگرم بعمل نانے کے لئے   اس کے فیصلہ کن اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے۔

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہم نے بیرونی ممالک میں پناہ لینے والے اور جراثیم سے حاصل شدہ رقم کو چھپانے والے  ملزموں  کے معاملے کو بھی  اٹھایا ہے اور  یہ پیغام دیا ہے کہ  بین الاقوامی تنظیموں کی مدد سے  جی۔ 20 اینٹی کرپشن ورکنگ گروپ  لڑائی کو صحیح سمت میں آگے لے جارہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RI30.jpg

کورونا کے سائے میں میٹنگ کا انعقاد کرنے کے لئے   جی۔ 20 اینٹی کرپشن ورکنگ گروپ    کی کو ششوں کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  کووڈ بھی  بدعنوانی کو مٹانے کے لئے  ہمارے لڑائی  اور جدو جہد کو روک نہیں سکتا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  دسویں سالگرہ کے موقع پر جی۔ 20 وزارتی میٹنگ کا انعقاد کرنے کے لئے  پریزیڈنسی سعودی عربیہ کو مبارکباد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ  بدعنوانی کی  لعنت  سے مقابلہ کرنے کے لئے  ایک مستحکم اور مضبوط تحریک کےلئے  پوری دنیا متحد ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More