26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیرتعلیم نے خواتین کی تفویض اختیارات سے متعلق اے آئی سی ٹی ای لیلاوتی ایوراڈز 2020دیئے

Urdu News

مرکزی وزیرتعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج نئی دہلی میں خواتین کو بااختیاربنانے سے متعلق فاتحین کو  اے آئی سی ٹی ای لیلاوتی ایوارڈز 2020سے نوازا۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے ان 456ٹیموں کو مبارکباد پیش کی جنھوں نے مقابلہ میں حصہ لیاتھا۔ وزیرموصوف نے کہاکہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے کہ جہاں ‘ناری تونارائنی ’ ہمارے نظریات اور ثقافت کا لازمی عنصرہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم کے ویژن کی پیروی کرتے ہوئے ، حکومت نے بہت سے میدانوں میں لڑکیوں اورخواتین کے مجموعی ترقی کے لئے مختلف فلاحی منصوبے شروع کئے ہیں ، جن میں سکنیاسمردھی یوجنا ، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ یوجنا وغیرہ شامل ہیں ۔جناب پوکھریال نے یہ بھی بتایاکہ حکومت نے اڑان اسکیم  کی شروعات کی ہے جس کے تحت کمزورسماجی اوراقتصادی طبقے سے تعلق رکھنے لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی حاصل کرائی جائے گی ۔انھوں نے یہ بھی کہاکہ ہم نے نوجوان خواتین کو ا ن کی  تکنیکی تعلیم کو آگے بڑھانے کے  لئے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے پرگتی یوجنا بھی شروع کی ہے ۔ جناب پوکھریال نے اس بات پربھی روشنی ڈالی کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی نے صنفی مساوات پربہت زیادہ زوردیاہے اورطلباء کو چاہیئے کہ خواتین کو تفویض اختیارات سے متعلق کئے گئے ایسے پروگراموں میں شرکت کریں ۔

انھوں نے اے آئی سی ٹی ای کی طرف سے لیلاوتی ایوارڈز کے شروع کئے جانے کے اقدام کا خیرمقدم کیا اور زوردیکر کہاکہ اس طرح کے اختراعی اقدامات سے لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم کا حصہ بننے کے لئے زبردست تحریک حاصل ہوگی ۔ اس اقدام سے خواتین کے لئے تعلیم اوراختراع میں مساوات کے لئے راستہ ہموارہوگا ۔

اے آئی سی ٹی ای چیئر مین پروفیسرانل ساہسرابدھے نے کہا،‘‘میں محترم وزیرجناب رمیش پوکھریال نشنک کا اس پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے شکریہ اداکرتاہوں ۔ اے آئی سی ٹی ای ملک میں خواتین کو بااختیاربنانے کے مقصد سے لیلاوتی ایوارڈز پیش کئے جانے پربہت خوش ہے ۔اس کے علاوہ میں ان تمام ٹیموں کو بھی مبارکباد پیش کرتاہوں جنھوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔جناب ساہسرابدھے نے کہاکہ ‘‘ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جو خواتین کو عزت واحترام دینے کے لئے جاناجاتاہے ،اوراس طرح کے اقدامات سے اے آئی سی ٹی ای بھی ملک میں خواتین کو بااختیاربنانے کے کام میں اپنا کرداراداکررہی ہے ۔ ’’

‘خواتین کو تفویض اختیارات ’، عنوان کے تحت اے آئی سی ٹی ای نے مجموعی طورپرحصہ لینے والے 456ٹیموں میں سے فاتحین کی حتمی فہرست تیارکی۔ اس مقابلے میں جن ذیلی عنوانات پربحث کی گئی ان میں خواتین کی صحت ، اپنادفاع اپنے آپ ، حفظان صحت اور صفائی ستھرائی ، خواندگی ، خواتین کی کاروباری حیثیت اور قانونی بیداری شامل ہیں ۔ ابتدائی اندارجات کاجائزہ لینے کے بعد ہرذیلی عنوان پر  10سرفہرست رہنے والی ٹیموں کو دوکمیٹیوں کے سامنے پریزینٹیشن کے لئے مدعوکیاگیا۔ ان کمیٹیوں کی صدارت پروفیسر سشمایادو ، وائس چانسلر بی پی ایس مہیلاوشوودیالیہ ، خانپورکلاں ، ہریانہ اورڈاکٹرونیتاایس سہائے ، ڈائرکٹرآئی آئی ایس بودھ گیانے کی۔

ایس ڈبلیو اے ای ٹی (سونا وومین انٹرپرینیئرشپ اینڈ ٹریننگ ) سوناکالج آف ٹکنالوجی ، تمل ناڈو نے ذیلی عنوان ‘وومین انٹرپرینیئرشپ ’عنوان کے تحت مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ڈیجیٹل لٹریسی ذیلی عنوان کے تحت ہونے والا مقابلہ بھارتیہ ودیاپیٹھ نے جیتا۔ انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ اینڈ انٹرپرینیئرشپ ڈیولپمنٹ پنے نے ذیلی عنوان ، خواندگی کے تحت  مقابلے میں کامیابی حاصل کی ۔ وال چند انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی مہاراشٹرکے ڈبلیو آئی ٹی وومین ہیلتھ کولیشن نے ذیلی عنوان خواتین کی صحت کے تحت مقابلہ جیتا،تھیاگ راجار پولیٹیک نک کالج سے ریڈیینٹ سیٹھانے ذیلی عنوان قانونی بیداری کے مقابلے میں فتح حاصل کی ۔ آخرمیں سینٹ جوزفس کالج  آف انجیئنرنگ ، تمل ناڈو کے پرت رانانے ذیلی عنوان اپنادفاع آپ کے تحت ایوارڈحاصل کیا۔

ذیلی عنوان ڈیجیٹل خواندگی کے تحت ایوارڈز حاصل کرنے والی بھارتیہ ودیاپیٹھ نے اظہاررائے کرتے ہوئے کہاکہ 2014کے بعد ہندوستان میں جو انٹرنیٹ انقلاب آیاہے اس نے ملک میں خواتین کو بااختیاربنانے کے سلسلے میں زبردست کرداراداکیاہے ۔ بھارتیہ ودیاپیٹھ نے  مزیدکہا ‘‘2014کے بعد ہندوستان میں انٹرنیٹ کاانقلاب کابرپا ہوااور اس نے ملک میں جیساکہ معلومات ان کے سامنے موجود ہے ، ملک میں خواتین کو ترقی کرنے میں مدد فراہم کی ہے ۔ تاہم اب بھی ملک میں ایسی بہت سی خواتین ہیں ، جنھیں حسب ضرورت ڈیجیٹل خواندگی سے استفادہ کا موقع نہیں ملاہے ۔ ’’

فہرست انعام یافتگان

قانونی بیداری

نمبرشمار

حیثیت

ادارے کا نام

ٹیم کا نام

ٹیم کے ارکان

فاتح

تھیاگ راجر پولی ٹیکنک کالج ، تمل ناڈو

ریڈینٹ سیتھا

1-آرمہیسوری

2-ایم پوننی

3-پی کرونیادیوی

4-ایس سرنیا

5-سسٹر اے ایس  سیلائن اگسٹائن  میری

پہلارنراپ

نوودیاانسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، رائےچیور، کرناٹک

خواتین تفویض اختیارات سیل ۔ این آئی ٹی آر

1-ہرشیتا  گنگاکھیڑ

2-ایم تیجس وینی

3-گیتاکے ایم

4-شالنی کے

5-چنّاویرما ای

دوسرارنر-اپ

پانڈیچری انجینئرنگ کالج  ، پانڈیچری

مالار

1-راجاتھی رتھینا سامی

2-سانتھی گوروسوامی

3-پلوی  تمیزچیلاوان

4-گیوجلت کومی کوٹھن داپانی

5-کویتاکمار راجیندرن

لکشی نارائن کالج آف ٹکنالوجی ، مدھیہ پردیش

اڑان

1-آیوش پروار

2-گارگی دوبے

3-میگھا چوبے

4-پالک جین

پ پرگیہ جین

خوداعتماد

فاتح

سینٹ جوزف  کالج آف انجینئرنگ ، تمل ناڈو

پری تراناس

1-اے اکشایا

2-ڈیلیکٹا جیسی رشمی

3-وداونرچیلان راماکرشنن جے راما پردیپ

4-راما سامی  سری کانتھ

5-گناسیکرن برندا

پہلا رنراپ

تھیا گ  راجرپالیٹیکنک  کالج ، تمل ناڈو

شکتی

1-تیجسووینی وی

2-جیان تھی سی

3-بھووانااشوری ٹی

4-ادھے کمار پی

5-جے امل راج

سری سائے رام انجینئرنگ  کالج ، تمل ناڈو

مہیلا پراتھی رکشا ابھیان

1-کے ایل نتیش راجا

2-ایس سری ودھیا

3-ڈاکٹرایم نتھیا

4-ڈاکٹرکے لاٹھا

5-ایس سبھا

دوسرارنراپ

ویویکانندانسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، راجستھان

بہادری

1-دیپیکاجنگد

2-تنوشری مہروال

3-روچی شرما

4-وندنااگروال

جی ایچ رائے سونی کالج آف انجیئنرنگ ، ناگپور، مہاراشٹر

سرکشاچکر

1-محمدعاصم خان

2-کنچن دیوار

3-وبھابوہرا

4-بھکتی پتن کر

5-ایشا کھیڑی کر

حفظان صحت اورصفائی ستھرائی

فاتح

شریمتی کشوری تائی بھویارکالج آف فارمیسی ، مہاراشٹر

ایس کے بی سی اوپی  ای سی اوکلب

1-تنشکا راندیو

2-پرنجل ٹڈکے

3-ڈاکٹررینو کاداس

4-شروتی نسرے

5- مسٹرمنیش اگلاوے

پہلا رنر-اپ

سونا کالج آف تکنالوجی ، تمل ناڈو

ایس ڈبلیو ایس اے ایچ (سونا وومین سینی ٹیشن اینڈ ہائی جین)

1-پریالتھا  ایس

2-گلشن تاج ایم این اے

3-پاراواسی وم ایس

4-کانی موزی  جے

5-راشماایم

سینٹ جوزف کالج آف انجیئنرنگ ، تامل ناڈو

وی اوڈبلیو، – ویرانگناآف ڈبلیو اے ایس ایچ (واٹرسینیٹیسن ہائیجین)

1-این ہیماپریہ

2-وینکٹیسن  متھولکشمی

3-گاندھی مروتھین  لتھاسیلوی

دوسرارنراپ

سری کرشناکالج آف انجیئرنگ اینڈٹکنالوجی ، تمل ناڈو

ایس کے سی ای ٹی

حفظان صحت اورصفائی ستھرائی کی ٹیم

1-کاویہ ایس

2-سدھیرصوفیا

3-کرپاگم  مل سامی

4-آرگیتھا منی آر

5-پی اے تھیروناوکارسو

خواتین کی صحت

1.

فاتح

وال چندانسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، مہاراشٹر

ڈبلیو آئی ٹی

وومین ہیلتھ کولیشن

1-ڈاکٹرروپالی جے شیلکے

2-ڈاکٹرپرتبھا یلگی الادیپ

3-رشمی دیکشت

4-دیپالی  دلیپ اواسیکر

5-روہنی مرگو

2.

پہلارنر-اپ

پوناکالج آف فارمیسی ، مہاراشٹر

بھارتی پی سی پی سکھی

1-ورشا  پوکھارکر

2-ارول موجھی  ستھیہ نارائنن

3-اساوری راوت

4-منجوشا سجتھ

5-سویتقا گویکر

3.

دوسرارنر-اپ

کمارگوروکالج آف ٹکنالوجی ، تمل ناڈو

حفظان صحت کے لئے قدرتی مصنوعات

1-تھیاگراجن ستھیش کمار

2-کماریسن کپامتھو

3-سندراراجن نتھیاپریہ

4-ایس واسوکی

5-ایس بھارتی کملا

4.

بیانی انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ منیجمنٹ ، راجستھان

بیانی انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ منیجمنٹ

1-سنجے بیانی

2-نیتامہیشوری

3-نیہاپانڈے

4-پونم شرما

5-انجوبھٹ

وومین انٹرپرینئرشپ

1.

فاتح

سوناکالج آف ٹکنالوجی ، تمل ناڈو

ایس ڈبلیو ای اے ٹی ( سونا وومین  انٹرپرینئرشپ اینڈ ٹریننگ )

1-رامالنگم ملاتھی

2-سری نواسن پدما

3-دھناکودی راجا

4-کرشنا سوامی پلائی رنگ ناتھن کویتھا

5-ارومگم رنجیتھ کمار

2.

پہلارنر-اپ

انٹرپرینئرشپ  ڈیولپمنٹ  انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ، گجرات

خواتین کی تفویض اختیارات

1-راجیش گپتا

2-بیشالی مترا

3-نکیتا ٹی اے

4-ستیہ آچاریہ

5-رمن گجرال

3.

دوسرارنر-اپ

بھلائی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی

اُن مکتا

1-منیشاشرما

2-شبھ راتا ناگپال

3-اپرناراول

4.

جی ایچ رائے سونی کالج آف انجینئرنگ ، ناگپورمہاراشٹر

آتم نربھر

1-سپناچودھری

2-اتل دیش مکھ

3-ارچنا راوت

4-بھارگوی ککیروار

5-مادھوی چوہان

خواندگی

1.

فاتح

بھارتی ودیاپیٹھ (مسلمہ یونیورسٹی ) انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ اینڈ انٹرپرینئرشپ ڈیولپمنٹ ، پنے

ڈیجیٹل خواندگی

1-مس شویتا تاتے

2-کیرتی گپتا

3-انورادھا یسوگاڈے

4-رجیتا دیکشت

5-ہیمامرجی

2.

پہلارنر-اپ

سری سائی رام انجینئرنگ کالج ، تمل ناڈو

سائی شری ودیاابھیان

1-ایس وسوپردھا

2-ڈاکٹرسوما پرتبھا

3-ڈاکٹراین منی

4-بی پریا

5-ایم سیوا سنکری

3.

دوسرا رنر-اپ

حیدرآبادانسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ منیجمنٹ ، حیدرآباد

ڈبلیو ای – لٹ

1-دیویکا سگوباڈی  وینکٹیشورلو

2-اروندسدپورم

3-سریش آلوری

4-جیوتھسنا  کے

5-شریمتی سشیلادیوی

4.

سری مناکلا وینایاگرانجینئرنگ کالج ، پوڈوچیری

سپرسونک

1-پوتھرن ٹی

2-اروند کے

3-بالامرلی ایم

4-ہرینی جی

5-جاسمین اے

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More