Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیرزراعت نریندرسنگھ تومرنے ‘ ہندوستانی بین الاقوامی باہمی تجارتی میلے ’ کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی: زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیرجناب نریندرسنگھ تومر نے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں پہلے ہندوستان بین الاقوامی کوآپریٹوتجارتی میلے ( آئی آئی سی ٹی ایف ) کا افتتاح کیا۔ تین روزچلنے والا میلہ 13اکتوبر ، 2019تک جاری رہے گا۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان میں 94فیصد کم از کم ایک امداد باہمی ادارے کے ممبرہیں اور آئی آئی سی ٹی ایف کا مقصد وزیراعظم  جناب نریندرمودی کی سربراہی میں حکومت کے ویژن کو فروغ دینا ہے اور ہندوستان اور بیرون ملک  کے اندرامدادباہمی کی تجارت کو فروغ دیکر کسانوں کی آمدنی کو دوگناکرنا ہے ۔ اس کے علاوہ دیہی اورزرعی خوشحالی بڑھانے کے لئے اہم زرعی اشیاء اور مصنوعات کی برآمدات کو بھی فروغ دیناہے ۔

افتتاحی تقریب میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب تومرنے کہاکہ آج سبھی کے لئے فخرکا دن ہے کیونکہ ہندوستان کی اس اصلی سرزمین پر این سی ڈی سی نے زراعت اورکسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت اور کامرس کی وزارت کے ساتھ اس پیمانے کا پروگرام منعقد کررہی ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ یہ ان سبھی لوگوں کی مشترکہ کوششو ں کا نتیجہ ہے کہ ہم نے نہ صرف  ہندوستانی امداد باہمی کی بڑے پیمانے پرشرکت دیکھی بلکہ دنیا بھرکے 35ملکوں کے بین الاقوامی امداد دباہمی اداروں نے بھی شرکت کی ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0022QYX.jpg

          جناب تومرنے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ آئی آئی سی ٹی ایف ہندوستان اور بیرون ملکوں کے کاروباری گھرانوں اور صنعت کے لئے زبردست موقع کی پیش کش کرتاہے تاکہ کاروباری نیٹ ورکنگ اور مصنوعات کی سورسنگ کے علاوہ اتحاد قائم کیاجاسکے ۔ ان سب کے علاوہ مصنوعات تیارکرنے والوں  اورخدمات فراہم کرانے والوں کے ساتھ بات چیت ہوسکے ۔  وزیرموصوف نے کہاکہ یہ پروگرام ایک وسیع ہندوستانی اوربین الاقوامی مارکیٹ کے لئے ہندوستانی مصنوعات متعارف کرائے گااور شرکت کرنے والے ملکوں کو ایک موقع بھی فراہم کرے گاتاکہ وہ ہندوستانی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات کی نمائش کرسکیں ۔

          زراعت کے مرکزی وزیر نے مزید کہاکہ تعاون ہندوستانی اقدار اورثقافت کا اہم جزہے ۔ انھوں نے کہاکہ اگرکسی امداد باہمی کے پاس تعاون کرنے کا اچھاجذبہ ہے توکوئی بھی اسے ترقی کرنے سے نہیں روک سکتااوراگر کسی امداد باہمی کے پاس تعاون کا جذبہ نہیں ہے توان کے لئے ترقی کرنا مشکل ہوجائے گا ۔ جناب تومر نے کہاکہ یہ پروگرام ملک میں امداد باہمی کو درپیش چیلنجوں پرتبادلہ خیال کے لئے آپس میں بحث کرنے کا ایک تاریخی موقع  فراہم کرتاہے ۔

نئے اوراختراعی نظریات کے ساتھ نوجوان صنعت کاروں کے لئے اسٹارٹ اپ انڈیااور اسٹینڈ اپ جیسے حکومت کے اہم پروگراموں کے خطوط پرنیشنل کوآپریٹیوڈیولپمنٹ کوآپریشن نے یووا سہکارکوآپریٹیوانٹرپرائز سپورٹ اور اختراعی اسکیم 2019 تشکیل دی ہے جو میلے میں بھی شروع کی گئی تھی ۔ سہکاربھارتی  جو واحد سب سے بڑی تنظیم ہے اور جو امداد باہمی کی تحریک کے فائدہ کے بارے میں عوام میں بیداری پیداکرنے پرزوردے رہی ہے ،سہکاربھارتی نے بھی اپنا برانڈ‘ سمپلی دیسی’ کی نمائش کی اوراس  کاآغاز کیاجو امداد باہمی کے لئے اچھی مارکیٹنگ اور مواقع فراہم کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More