16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی کابینہ نے 2019 سیزن کے لئے ناریل (کھوپرا) کی کم از کم امدادی قیمت میں 2000 روپے فی کوئنٹل سے زیادہ کے اضافے کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی: اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے سال 2019 سیزن کے لئے ‘ملنگ کھوپرا ’کی اچھی  اوسط کوالٹی (ایف کیو) کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو بڑھا کر 9521 روپے فی کوئنٹل کرنے کے لئے اپنی منظوری دے دی ہے۔ سال 2018 میں اس کی کم از کم امدادی قیمت 7511 روپے فی کوئنٹل تھی۔ 2019 سیزن کے لئے ‘بال کھوپرا’ کی کم از کم امدادی قیمت بھی بڑھا کر 9920 روپے فی کوئنٹل کردی گئی ہے۔ 2018 میں اس کی کم از کم امدادی قیمت 7750 روپے فی کوئنٹل تھی۔

کھوپرا کی اس کم از کم امدادی قیمت سے کسانوں کو مناسب کم از کم قیمت طے ہونے کی امید ہے۔ اس سے ناریل کی پیداوار میں سرمایہ بڑھے گا اور ملک میں اس کی پیداوار اور اس کی پیداوریت کو بڑھاوا ملے گا۔

ایم ایس پی میں اضافے کی یہ منظوری  کمیشن فار ایگری کلچرل کاسٹس اینڈ پرائزیز (سی اے سی پی) کی سفارشوں پر مبنی ہیں۔ سی اے سی پی ایک خصوصی اکائی ہے، جو پیداواری لاگت، خوردنی تیلوں کے گھریلو اور بین الاقوامی قیمتوں کے رجحان، کھوپرا اور ناریل تیل کی کل مانگ اور سپلائی، کھوپرے کی ناریل تیل میں پروسیسنگ کرنے کی لاگت اور صارفین کے لئے سفارش کی گئی کم از کم امدادی قیمت کے اثر کو کم از کم امدادی قیمت کی سفارش کو دھیان میں رکھ کر کیاگیا ہے۔

نیشنل انڈین ایگری کلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (نیفڈ) اور نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (این سی سی ایف)، ناریل پیداوار والی ریاستوں میں کم از کم امدادی قیمتوں کے بارے میں کم از کم آپریشنس کے لئے مرکزی نوڈل ایجنسی کے طور پر لگاتار کام کرتی رہیں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More