15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی کابینہ نے بانس کے قومی مشن کی تشکیل نو کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی؍ اپریل2018،وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سربراہی میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے آج 14ویں مالیاتی کمیشن (19-2018 اور20-2019) کی باقی بچی مدت کے دوران پائیدار زراعت کے لیے قومی مشن (این ایم ایس اے) کے تحت مرکز کی بانس کے قومی مشن کو منظوری دے دی ہے۔ مشن کو مکمل ویلیوچین بناکر اور پیدا کرنے والوں(کسانوں) کا صنعت کے ساتھ کارگر رابطہ قائم کرکے بانس کے سیکٹر کی مکمل ترقی کو یقینی بنائے گا۔

کابینہ کی اقتصادی معاملوں کی کمیٹی نے بانس کے قومی مشن(این بی اے) کے رہنما خطوط کو تیار کرنے اور رہنما خطوط میں زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت کی منظوری کے ساتھ ریاستوں کی مخصوص سفارشات کے مطابق وقتاً فوقتاً اٹھائے گئے اقدامات کے لئے لاگت کے طورپر طریقوں سمیت دیگر تبدیلی کرنے کے لئے ایگزیکیٹو کمیٹی کو با اختیار بنانے کو بھی اپنی منظوری دے دی ہے۔

اخراجات:

14ویں مالیاتی کمیشن (19-2018 اور20-2019) کی باقی مدت کے دوران مشن لاگو کرنے کے لئے 1290 کروڑ روپے کی (مرکزی حصے کی شکل میں 950 کروڑ روپے کے ساتھ) گنجائش رکھی گئی ہے۔

فیض یافتگان

اس اسکیم سے کسانوں، مقامی دستکاروں اور بانس کے سیکٹر میں کام کررہے دیگر لوگوں کو براہ راست طورپر اور بلاواسطہ طورپر فائدہ ہوگا۔ شجر کاری کے تحت لگ بھگ ایک لاکھ ہیکٹیئر علاقے کو لانےکی بھی تجویز ہے۔ اس سے یہ امید کی جاتی ہے کہ شجرکاری کو لے کر براہ راست طورسے لگ بھگ ایک لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

احاطہ کی گئی ریاستیں اور اضلاع:

مشن ان محدود ریاستوں میں جہاں بانس کے سماجی کاروباری اور اقتصادی فائدے ہیں وہاں بانس کی ترقی پر توجہ دی جائے گی۔ خاص طورپر شمال مشرقی خطے اور مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، کرناٹک، اتراکھنڈ، بہار، جھارکھنڈ، آندھراپردیش، تلنگانہ ، گجرات، تمل ناڈواور کیرل جیسی ریاستوں میں توقع ہے کہ یہ مشن 4ہزار ٹریٹمنٹ؍پروڈکٹ ڈیولپمنٹ یونٹس قائم کرے گا اور ایک لاکھ سے زیادہ ہیکٹیئر اراضی کو شجرکاری کے تحت لائے گا۔

اثر:

بانس پلانٹیشن سے زرعی پیداوار اور آمدنی بڑھے گی اور اس کے نتیجے میں زمین سے محروم لوگوں سمیت چھوٹے اور اوسط درجے کے کسانوں اور عورتوں کو روزی روٹی کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور صنعت کو معیاری مٹیریل فراہم ہوگا۔ اس طرح یہ مشن نہ صرف کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے ممکن اقدامات کی شکل میں کام کرے گا، بلکہ آب و ہوا کو سازگار بنانے اور ماحولیاتی فائدوں میں بھی مدد کرے گا۔ مشن ہنرمند اور غیر ہنر مند دونوں شعبوں میں براہ راست اور بلاواسطہ طور سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

تفصیلات:

تشکیل نو این بی ایم کی کوشش ہے:

  1. زرعی آمدنی بڑھانے کے لئے غیر جنگلاتی، سرکاری اور غیر سرکاری زمین میں بانس پلانٹیشن کے تحت علاقے میں اضافہ کرنا اور آب و ہوا میں تبدیلی کی سمت میں مضبوطے سے تعاون دینا
  2. اختراعی پرائمری پروسیسنگ یونٹوں کے قیام کے ذریعے ٹریٹمنٹ اور سیزن پلانٹس اور پرائمری ٹریٹمنٹ اور سیزننگ پلانٹس ٹیکنالوجی کا تحفظ اور مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے قائم کرکے فصل کے بعد کے بندوبست کو بہتر بنانا ہے۔
  3. بہت چھوٹے چھوٹے اور اوسط سطحوں پر پیداوار کے فروغ اور بڑے صنعت کی سپلائی کو پورا کرنا۔
  4. ہندوستان میں غیر ترقی والے بانس صنعت کو متحرک کرنا۔
  5. بانس کے سیکٹر کے فرو غ کے لئے ہنرمندی، صلاحیت سازی اور بیداری پیدا کرنے کو فروغ دینا۔

نفاذ کی حکمت عملی اور نشانے:

بانس کے سیکٹر کے فروغ کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کئے جائیں گے:

  1. مشن جن ریاستوں میں بانس کے سماجی کاروباری اور اقتصادی فائدے ہیں وہاں بانس کی ترقی پر توجہ دی جائے گی۔ کاروباری اور صنعتی مانگ کی بانس کی اقسام کی خلقی طورپر سوپیریئر پلانٹنگ مٹیریل پر توجہ دی جائے گی۔
  2. بانس کے سیکٹر کے شروع سے آخر تک سولیوشن کو اپنایاجائے گا یعنی بانس پیداکرنے والوں سے لے کر صارفین تک مکمل ویلیو چین اپنانے پر زور دیا جائے گا۔
  3. وزارتوں، محکموں اور ایجنسیوں کی تکمیل کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر یہ مشن تیار کیا گیا ہے۔اس کے تحت انہیں نفاذ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
  4. ہنرمندی کے فروغ اور تربیت کے ذریعے افسروں ، فیلڈ میں کام کرنے والے عہدیداروں، صنعت کاروں اور کسانوں کی صلاحیت سازی پر زور دیا جائے گا۔
  5. بانس کی پیداوار بڑھانے کے لئے تحقیق وترقی پر توجہ دی جائے گی۔

پس منظر:

بانس کا قومی مشن 07-2006 میں مرکز کی ایک اسکیم کے طورپر شروع کیا گیا تھا، جس میں بانس کی کھیتی پر زور دیا گیا تھا اور اس کی پروسیسنگ پروڈکٹ ڈیولپمنٹ ویلیو ایڈیشن پر محدود کوششیں کی گئی تھیں۔کسانوں اور صنعت کے درمیان کمزور ررابطہ تھا۔ تشکیل نو کی تجویز بانس کی معیاری شجرکاری  کے پھیلاؤ کے لئے زور دیا جائے گا اور اس کی پیدوار بڑھائی جائے گی۔

پہلے سے چل رہی اسکیم کی تفصیلات اور پیش رفت :

بانس کا قومی مشن شروع میں 07-2006 میں مرکز کی اسکیم کے طورپر شروع کیا گیا تھا اور 15-2014 میں اسے باغبانی کی مربوط ترقی کے مشن کے تحت شامل کردیا گیا  اور یہ 16-2015 تک جاری رہا۔ بانس کے قومی مشن کے تحت پہلے کئے گئے بانس کی شجر کار ی کے رکھ رکھاؤ کے لئے فنڈ جاری کئے گئے تھے اور کوئی نیا کام یا سالانہ ایکشن پلانٹ شروع نہیں کیا گیا تھا۔07-2006 کے بعد سے بانس پلانٹیشن کے تحت 3.62 لاکھ ہیکٹیئر علاقہ کور کیا گیا اور 39 بانس کی ہول سیل مارکیٹس ، بانس کے چالیس بازار اور 29 خوردہ آؤٹلیٹس قائم کئے گئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More