16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی کابینہ نے بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کے بحالی منصوبے اور اصولی طور پردونوں کے انضمام کی منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی کابینہ نے آج بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کی بحالی کی تجویز کو انتظامی الاٹمنٹ کے ذریعہ منظوری دے کر 4 جی خدمات کے لئے اسپیکٹرم کی ، خودمختار گارنٹی کے ساتھ بانڈز میں اضافے کے ذریعہ قرضوں کی تنظیم نو ، ملازمین کے اخراجات میں تخفیف ، اثاثوں کا مونیٹائزیشن اور بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کے انضمام کو اصولی طورپر منظوری دے دی ہے۔ .

مندرجہ ذیل کو کابینہ نے منظوردی-:

  1. بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کو 4 جی خدمات کے لئے اسپیکٹرم کی انتظامی الاٹمنٹ تاکہ ان پی ایس یوز کو براڈ بینڈ اور دیگر ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے قابل بنایا جاسکے۔ مذکورہ سپیکٹرم کو ان پی ایس یوز میں کیپیٹل انفیوژن کے ذریعہ حکومت ہند کی مالی تعاون فراہم کیا جائیں ، اس کی قیمت 20،140 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ جی ایس ٹی کی اس سپیکٹرم کی قیمت جو  3674 کروڑ روپے ہے بھی حکومت ہند بجٹ کے وسائل کے ذریعہ برداشت کرے گی۔ اس سپیکٹرم الاٹمنٹ کا استعمال کرکے ، بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل 4 جی خدمات مہیا کرسکیں گے ، مارکیٹ میں مقابلہ کرسکیں گے اور دیہی علاقوں سمیت اپنے وسیع نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے تیز رفتار ڈیٹا مہیا کرسکیں گے۔
  2. بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل 15.000  کروڑ روپے کے طویل مدتی بانڈز بھی اکٹھا کرے گی جس کے لئے حکومت ہند (جی او آئی) خود مختار گارنٹی فراہم کرے گی۔ مذکورہ وسائل کی مدد سے ، بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل اپنے موجودہ قرض کی تنظیم نو کریں گے اور جزوی طور پر کیپیکس ، اوپیکس اور دیگر ضروریات کو بھی پورا کریں گے۔
  3. بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل پر کشش رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم (وی آر ایس) کے ذریعہ 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے اپنے ملازمین کو پر کشش رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم کی پیش کش کریں گے ، جس کی لاگت حکومت ہند بجٹ وسائل کے ذریعہ برداشت کرے گی۔  وی آر ایس کی یک مشت ادائیگی ، پنشن، گریجویٹی اور کمیوٹیشن اخراجات کے لئے حکومت ہند کو، 17169 کروڑ روپے کی ضرورت ہوگی۔  بی ایس این ایل / ایم ٹی این ایل کے ذریعہ اسکیم کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
  4. بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل اپنے اثاثوں کی مونٹیائزیشن کریں گے تاکہ ریٹائرنگ قرضوں، بانڈز کی سروسنگ ، نیٹ ورک  اپ گریڈیشن ، توسیع اور آپریشنل فنڈ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے وسائل کو اکٹھا کریں گے۔
  5. بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کا اصولی طور پر انضمام

توقع کی جارہی ہے کہ مذکورہ بحالی منصوبے کے نفاذ کے ساتھ ہی ، بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل دیہی اور دور دراز علاقوں سمیت پورے ملک میں اپنے مضبوط ٹیلی مواصلات نیٹ ورک کے ذریعے قابل اعتماد اور معیاری خدمات فراہم کرسکیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More