16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مسافر روپ وے پروجیکٹ سے متعلق مسائل کے مکمل حل کے لئے ویب کوس اور ڈوپیل میر کےدرمیان مفاہمت نامے پر دستخط

Urdu News

نئی دہلی، سڑک نقل و حمل  ، شاہراہوں ، جہاز رانی  ، آبی وسائل ، دریاؤں کی ترقی اور گنگا احیا کےمرکزی وزیر  جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ  ملک کو   ٹرانسپورٹ شعبے کی ترقی کے لئے   مستقبل کی  ٹکنالوجی کی  ضرورت ہے۔انہوں نے  شہروں میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے اور اس کے نتیجے میں  آلودگی پر  قابو پانے کی  ضرورت پر زور دیا۔   انہوں نے  آلودگی سے پاک اور  سستی  ٹرانسپورٹ  اختراعات کو فروغ دینے کے  تئیں اپنی   عہد بستگی کا  اعادہ کرتے  ہوئے کہا کہ    روپ ویز،  کیبل کاریں،  فیونیکولر  ریلویز  ، پہاڑی اور دشوار گذار علاقوں کے لئے   انتہائی مفید   ذرائع  نقل و حمل ثابت  ہوسکتے ہیں  ۔یہ  بھیڑ بھاڑ والے شہروں میں بھی  کنیکٹی ویٹی کا بہترین وسیلہ ثابت ہوسکے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ   نقل و حمل کے یہ متبادل    ٹو ٹیئر شہروں کے لئے بھی بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔  انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ    نقل و حمل کے یہ ذرائع لوگوں کو   ذاتی ٹرانسپورٹ سے  عوامی ٹرانسپورٹ کی طرف  منتقل  ہونے میں   ترغیب کا کام  کریں گے۔

  جناب گڈکر ی آج  نئی دہلی میں   مسافر  روپ وے پروجیکٹ سے متعلق   مسائل کے مکمل  حل کے لئے   حکومت ہند کی  اہم  انجینئرنگ  کنسلٹینسی  تنظیم  ویب کوس  اور  ڈوپیل  میر کے درمیان   مفاہمت نامے پر دستخط کے لئے  منعقدہ   تقریب میں  اظہار خیال کررہے تھے۔  حکومت ہند کی  اہم  انجینئرنگ کنسلٹینسی  تنظیم  ویب کوس  45 ملکوں سے بھی  زیادہ ممالک میں    پروجیکٹوں کے ساتھ   ہندستانی   کثیر ملکوں  تنظیم   بن گئی ہے۔ آسٹریا کی  ڈوپیل میر دنیا میں سب سے بڑی  روپ وے  بنانے والی   کمپنی ہے  اور  اس کے پاس جدید ترین    روپ وے   ٹکنالوجی ہے۔  اس نے دنیا میں   15 ہزار سے زیادہ  روپ وے لگائے ہیں۔ مفاہمت نامے میں   فزیبلیٹی مطالعات  کی تیاری  ، تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ   ، تعمیر، کل پرزوں کی سپلائی   ، آپریشن اور رکھ رکھاؤ کے سبھی پہلو شامل ہیں۔  اس مفاہمت نامے سے   مختلف ریاستوں میں  مسافر سیکورٹی اور اعتبار کے   عالمی طور پر   تسلیم شدہ    معیارات والے روپ وے  پروجیکٹوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔  یہ پروجیکٹ  نہ صرف     بھیڑ بھاڑ اور آلودگی کو کم کریں گے بلکہ   سیاحتی مقامات کے فروغ میں بھی ان سے تعاون ملے  گا اور روزگار کے مواقع پید ا ہوں گے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ      مفاہمت نامے پر    دستخط کا یہ  تاریخی دن ہے  کیونکہ اس سے   ملک میں شہری   ٹرانسپورٹ کی شکل  بدل جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کیبل کار اور روپ وے پروجیکٹ بولیویا ، ویتنام، سوئٹزرلینڈ اور دیگر ممالک میں کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ    حکومت  ہائبرڈ  ایکروبوٹ  جیسی  گاڑیوں کے استعمال   کا امکان   تلا ش کررہی ہے۔   ہائی برڈ ایکروبوٹ میں   زمین ، پانی   اور ہوا بازی سے متعلق   ٹکنالوجی شامل ہے اور یہ زمین  ، پانی اور آسمان میں 80 کلو میٹر فی گھنٹے سے زیادہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔  انہوں نے  بتایا کہ ٹرانسپورٹ کے لئے گنگا سمیت دس قومی شاہراہیں  فروغ دی جارہی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ  جلد ہی   ورانسی سے   بنگلہ دیش  اور  ملک کی   شمال مشرقی ریاستوں میں   آبی راہ سے   سامان  بھیجے جاسکتے ہیں۔

 جناب نتن گڈکری نے  ٹرانسپورٹ کے شعبے میں متبادل   ایندھنوں کے استعمال  پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ     میتھنول  ، ایتھنول  ، بجلی   کے ذرائع  کے  استعمال سے   ملک  پیٹرولیم درآمدات     پر ہونے والے  خرچ میں  بڑی بچت  کرسکتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More