18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

معلومات جب سماج کے کمزور ترین طبقہ تک پہنچتی ہے تو ان میں وہ اعتماد پیدا ہوتا ہے جس سے ملک ترقی کرتا ہے اور وہ آگے بڑھتا ہے:گوئل

Urdu News

نئی دہلی،  ریلویز اور کوئلہ کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بھارتیہ ریلویز کی ڈیجیٹل کاری،شفافت کے فروغ اور جواب دہی  قائم کرنے کی کوششوں کے طورپر ریل درشٹی ڈیش بورڈ کی شروعات کی۔یہ ایک پلیٹ فارم پر مختلف وسائل سے معلوم کو یکجا ں کرے گا اور ملک کے ہر ایک شہری کو اہم شماریات اور پیمانوں تک رسائی فراہم کرے گا۔ اس ڈیش بورڈ تک ڈیسک ٹاپ؍لیپ ٹاپ یا فون یا ٹیبلیٹ جیسے موبائل آلات کا استعمال کرکے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔عوام کے آسانی سے استعمال کے لئے اس کے ایپلی کیشن کو موبائل کا حامل بنایا گیا ہے۔ ڈیش بورڈ کا یونیفارم ریسورس لوکیٹر(یو آر ایل) raildrishti.cris.org.inہے۔ریلوے بورڈ کے چیئر مین جناب وی کے یادو ، ریلوے بورڈ کے دیگر اراکین ، سی آر آئی ایس کے ایم ڈی اور ریلوے بورڈ  اور سی آر آئی ایس کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے  کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مود ی کی بہتر قیادت میں اس حکومت نے بھارت کے عوام پر توجہ مرکوز کی ہے اور ہر ایک کسان، نوجوان ، غریب ، مڈل کلاس اور ان لوگوں کے تئیں حکومت کو جواب دہ بنایا ہے، جو کسی بھی طرح اس حکومت کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے جو ہر سال عوام کے سامنے اپنا رپورٹ کارڈ پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت نے ہر قسم کی معلومات  کے حصول کے لئے میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کا استعمال کیا ہے۔ یہ حکومت تمام وزارتوں کے کام کاج میں شفافیت لانے کی کوشش کررہی ہے۔

جناب پیوش گوئل نے گاندھی جی کا وہ قول پیش کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ‘‘میں جمہوریت کو، کمزوروں کو طاقتور کے طورپر موقع فراہم کرنے والے کے طورپر سمجھتاہوں۔’’اور کہا کہ یہ بھارت کے عوام کو ریلوے میں جاری پروجیکٹوں، آج سے شروع کئے گئے ریل درشٹی  ڈیش بورڈ کے تئیں بیداری پیدا کرتا ہے۔صارفین یا ریلوے کے مسافر اس ڈیش بورڈ کے ذریعے پورے ملک میں بھارتی ریلوے میں جاری کثیر رخی تبدیلیوں سے روسناش ہوں گے۔ یہ ڈیش بورڈ ،  کسی بھی وقت کہیں  بھی اور کسی کو بھی ہر قسم کی معلومات حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔

یہ معلومات جب سماج کے کمزور ترین طبقے تک پہنچتی ہے تو ان کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور ان میں اعتماد پیدا ہوا تاہے، جس سے ملک ترقی کرتا ہے اور آگے بڑھتا ہے۔وزیر موصوف نے ریل درشٹی کو آسان ترین ، صارف دوست اور آسانی سے استعمال کے قابل سائٹ بنانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

دستیاب معلومات کو ڈیش بورڈ پر 15یوزر دوست سیکشنوں میں زمرہ  بند کیا گیا ہے۔

  1. جھلکیاں

یہ بھارتیہ ریلویز کے چار اہم پیمانوں سے متعلق معلومات بہم پہنچاتا ہے۔ ان پیمانوں میں پسنجر ریزرویشن، غیر ریزرو ٹکٹنگ، کرایہ سے آمدنی اور مال بھاڑے کی لدائی شامل ہیں۔ اس میں ہر ایک عنصر کے پیمانوں کو مختلف مدت میں دکھایا جاتا ہے۔اس ٹیب میں بھارتیہ ریلوے کے کسی بھی ریلوے اسٹیشن  سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔

  1. خدمات

مسافر کسی بھی ڈیجیٹل خدمت کی صورتحال کو دیکھ سکتے ہیں اور اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ریل درشٹی میں چھ خدمات شامل ہیں، جن کے نام پی این آر انکوائری، او  ڈی سی ایپلی کیشن انکوائری، شکایت سے متعلق انکوائری، ٹینڈر کی انکوائری، شرمک انکوائری اور بھاڑے سے متعلق انکوائری شامل ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لئے آٹھ اہم ریلوے ویب سائٹس کے ساتھ لنک کیاگیا ہے، جو یہاں دستیاب ہیں۔

  1. دوران سفر ریل گاڑیاں

مسافر اب بھارتیہ ریلوے نیٹ ورک پر کسی بھی ریل گاڑی کا پتہ لگا سکتے ہیں۔مسافر ریل گاڑیوں کے علاوہ ہاؤس کیپنگ اسٹاف کے کانٹریکٹ نمبر بھی حاصل کرسکیں گے۔ مخصوص ریل گاڑیوں کے لئے فلٹرز دستیاب ہیں۔

  1. آئی آر سی ٹی سی کچن

ڈیش بورڈ آئی آر سی ٹی سی کے مختلف کچن میں نصب کیمروں سے کھانے کی تیاری کا لائیو منظر بھی فراہم بھی کرتا ہے۔مسافر ریل گاڑیوں میں پکائے جارہے کھانے، ان کی پیکنگ اور انہیں کس طرح پیش کیا جارہا ہے، اسے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

  1. شکایات

یہ سیکشن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی او ایم ایس) کی وساطت سے پیش کردہ شکایات کی حالت کو بھی دکھا تا ہے۔یہ نمٹائے گئے شکایات اور زیر التوا شکایات کی تعداد بھی ظاہر کرتا ہے۔ڈیش بورڈ کی وساطت سے زون اور ڈویژن کے اعتبار کے علاوہ شکایت کی قسم کے بریک اپ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

  1. حصولیابیاں

ڈیش بورڈ کی وساطت سے بھارتی ریلویز کی حصولیابیاں مجموعی طورپر مختلف ریاستوں میں بھارتیہ ریلویز کی حصولیابیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

  1. اسٹیشنوں کی تصاویر

بھارتیہ ریلویز کے نیٹ ورک پر مسافروں کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے کئے گئے اہم اقدامات میں سے چند کی پیش رفت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ یہ تمام نیٹ ورک کے مختلف علاقوں کی تصاویر پروجیکٹ کا کام شروع ہونے سے قبل اور کام کی تکمیل کے بعد کی تصاویر کو بھی دکھاتا ہے۔

  1. وراثت(ہیریٹیج)

ٹیب، بھارتیہ ریلویز  پر سفر کے مختلف ثقافتی پہلوؤں کو بھی دکھاتا ہے۔اس ٹیب میں چار اہم سیکشنز ہیں ، جن میں ریل ہیریٹیج، یادر گار سفر، راستہ، ریل گاڑیوں ،  سلون کا 360 ڈگری حقیقی منظر اور آئی آر سی ٹی سی ٹورزم ڈیسک شامل ہیں، جو اہم معلومات اور ٹورسٹ خدمات فراہم کرتا ہے۔

  1. شرمک کلیان

یہ سیکشن ریلوے ٹھیکیداروں کے ساتھ کام کررہے غیرمنظم شعبے کے بارے میں معلوم فراہم کرتا ہے۔اجرت کی رقم ڈیش بورڈ پر دستیاب عارضی کارکنان کے مابین تقسیم کی جاتی ہے۔ اسے ڈپارٹمنٹ کے اعتبار  سے اور زون کے اعتبار سے مختلف مدت کار کے تعلق سے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش ہے کہ غیر منظم شعبے کے کارکنان کو ان کی رقم ادا کی جارہی ہے یا نہیں۔

  1. بلز

ڈیش بورڈ پر بھارتیہ ریلویز کے ذریعے سپلائروں کی ادائیگی اور مدت کے اعتبار سے زیر التوا رقم کو دیکھا جاسکتا ہے۔

  1. مال بھاڑے سے آمدنی

یہ سیکشن پورے  بھارتیہ ریلوے نیٹ ورک پر مال بھاڑے سے ہونے  والی آمدنی کو ظاہر کرتا ہے۔زون میں یومیہ ہفتہ وار ،ماہانہ اور سالانہ کے ساتھ اشیاء کے اعتبار سے بریک اپ کی آمدنی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ 9اہم مال بھاڑے سے متعلق اشیاء کی کارکردگی دستیاب کرائی گئی ہے۔

  1. مال بھاڑے کی لدائی ؍ نکاسی

ریکس کی تعداد اور مال بھاڑے کی لدائی اور یومیہ نکاسی کی مقدار جو ہفتہ وار ، ماہانہ یا سالانہ ہو انہیں ان کے زون اور اشیاء کے اعتبار سے بھی مہیا کرایا جاتا ہے۔ نو اہم مال بھاڑے کی اشیاء کی کارکردگی مہیا کرائی گئی ہے۔

  1. مسافر بھاڑے سے آمدنی

یہ سیکشن مسافر ریزرویشن اور غیر ریزرو ٹکٹس ہونے والی آمدنی کو دکھا تاہے۔ مسافروں کی تعداد ٹکٹ اور آمدنی کو دیکھا جاسکتا ہے۔مزید برآں مضافاتی ،  غیر مضافاتی علاقوں کی غیر ریزر ٹکٹنگ اور موبائل بکنگ کی کارکردگی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

  1. اخراجات

اخراجات اور بھارتیہ ریلوے کے لئے کئے گئے کامو ں کی تفصیلات کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔چار مختلف مدت کے اعدادوشمار دکھائے جارہے ہیں۔یعنی یومیہ ، گزشتہ سات دنوں، ماہ کے دوران اور سال کی کار کردگی وغیرہ ۔

  1. سُگم-مال بھاڑے کا ایپ

یہ ٹیب بھارتیہ ریلوے پر مال بھاڑے کے کاروبار سے متعلق معلومات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ صارفین کو اپنے سامان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ایپ مختلف ٹرمنلوں اور متعلقہ نوڈل افسروں ، انٹینٹ کی صورتحال ، مال بھاڑے کی موجودہ شرحوں، ریک کی تخصیص کے منصوبے، قابل عمل رکاوٹوں وغیرہ سے متعلق معلومات بہم پہنچاتا ہے۔مال بھاڑے کی کارکردگی اور دیگر شماریات بھی اس ٹیب پر دستیاب ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More