نئی دہلی، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے راشٹریہ وایوشری یوجنا (آر وی وائی) شروع کی ہے۔ اس کا مقصد خط افلاس سے نیچے کے زمرے کے معمر شہریوں کو جو عمر سےمتعلق معذوریوں کا شکا ر ہیں ، ایسی جسمانی ایڈز اور سامان فراہم کرنا ہے جس سے ان کی زندگی تقریباً معمول کے مطابق گزرے ۔ اس اسکیم کے تحت جسمانی کی معذوری میں کام آنے والا کچھ سامان مثلاً بیساکھیاں، کہنی کے کرچس، واکر س، کرچس ، تین ٹانگوں والے اسٹول، چار ٹانگوں والے اسٹول، سننے کی مشینیں ، وہیل چیئرس ، مصنوعی بتیسیاں، چشمے وغیرہ معمر شہریوں کو تقسیم کئےجاتے ہیں۔ اس اسکیم کا پورا خرچ معمر شہریوں کے فلاحی فنڈ ( ایس سی ڈبلیو ایف) سے پورا کیا جاتا ہے جو معمر شہریوں کے ویلفیئر فنڈ ضابطہ 2016 کے تحت 18 مارچ 2016 کو مشتہر کیا گیا تھا۔ 20-2019 تک اس اسکیم پر آنے والا متوقع خرچ 483.6 کروڑ روپے ہے۔
راشٹریہ وایو شری یوجنا کی شروعات میلور (آندھراپردیش) میں یکم اپریل 2017 کو کی گئی تھی اس اسکیم کے تحت کیمپوں کے ذریعہ سامان تقسیم کرنے کے لئے تمام ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتطام علاقوں سے کل ملاکر 187 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس اسکیم پر پورے ملک میں کیمپوں کے ذریعہ عمل کیا جاتا ہے۔ کیمپ منعقد کرنے سےپہلے بڑے پیمانے پر اس کی تشہیر کی جاتی ہے۔ اب تک ضلع کی سطح پر 19 تقسیمی کیمپ منعقد کئے جاچکے ہیں۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب وجے سامپلا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔