17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مغربی بنگال میں نمتتا ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کا افسو ناک واقعہ

Urdu News

نئی دہلی، کل رات 10 بجکر 20 منٹ پر  دھماکے  کا ایک افسوس ناک واقعہ    مشرقی ریلوے کے مالدہ میں   نمتتا اسٹیشن کے احاطہ میں پیش آیا۔   بھارت کے محکمہ ریلوے نے   اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

ریلوے کی طرف سے   فوری طور پر  راحت رسانی   اور بچاؤ کے اقدامات شروع کئے گئے۔   آر پی ایف اور دیگر ریلوے حکام نے زخمی لوگوں کو فوراً    قریب کے اسپتالوں کے لئے روانہ کیا۔

 یہ بات یاد  رکھنے کی ہے،   کہ امن و قانون کا معاملہ     ریاست کا موضوع ہے،   اور ریاستی پولیس اس کے لئے     پوری طرح ذمہ دار ہوتی ہے۔  ریلوے پلیٹ فارموں پر   امن و قانون کی برقراری بھی    ریاستی حکومت کے  جی آر  پی کے    دائرہ  کار کے تحت آتی ہے۔  متعلقہ  واقعہ کی جگہ  ایس آر پی ہواڑہ     کے دائرہ  عمل میں آتی ہے۔  جی آر پی نے   17 فروری 2021 کو    آئی پی  سی کی دفعات  307،326 اور 120 بی   کے تحت  کیس نمبر  2021/05  درج کرلیا ہے۔

زخمی ہونے والے 25 لوگوں نے   مغربی بنگال حکومت کے    وزیر محنت جناب   ذاکر حسین بھی شامل ہیں۔ بعدمیں  زخمیوں میں سے دس کو  علاج معالجے کے لئے    کولکتہ کے اسپتال میں   منتقل کردیا گیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More