نئیدہلی: بھارت کی منفرد شناخت سے متعلق اتھارٹی ( یو آئی ڈی اے آئی ) نے ملک بھر میں 114 خصوصی آدھار اندارج اور انہیں تازہ شکل دینے سے متعلق 114 مراکز کھولنے کے اپنے منصوبے کے حصے کے طور پر 28 آدھار سیوا کیندر ( اے ایس کے ) شروع کئے ہیں۔ یہ مراکز بینکوں ، پوسٹ آفس اور ریاستی سرکاروں کی طرف سے چلائے جانے والے تقریباََ 38000 آدھار اندراج مراکز کے علاوہ ہیں۔
ان اے ایس کے میں ہفتہ کہ ساتوں دن کام کاج کیا جاتا ہے اور ان کے ذریعہ تین لاکھ سے زیادہ باشندوں کو خدمات فراہم کرائی جاچکی ہیں۔اور ان میں ایک بڑی تعداد میں معذور افرا د ،دویانگوں کو روز گار فراہم کیا گیا ہے ان مراکز کی روزانہ ایک ہزار آدھار اندراج اور انہیں تازہ شکل دئے جانے کی گنجائش ہے ۔ اور ان مراکز پر صبح ساڑھے نو بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کا م کاج جاری رہتا ہے ۔ان مراکز کی صرف سرکاری تہواروں پر چھٹی ہوتی ہے ۔ یوآئی ڈی اے آئی کا منصوبہ ہے کہ پورے ملک کے 53شہروں میں 114 آدھارسیوا کیندر قائم کئے جائیں۔
آدھار کا اندراج مفت ہوتا ہے ۔ البتہ آدھار سے موبائل نمبر کو جوڑے جانے یا اس میں تازہ پتے کا اندراج کئے جانے جیسے کاموں کی تفصیلات کو تازہ شکل دینے کے لئے 50روپے کی معمولی ادائیگی کرنی ہوتی ہے ۔
ملک کے مختلف علاقوں میں ، جن 28 آدھارسیوا کیندروں میں کام کاج جاری ہے ، ان کی فہرست مندرجہ ذیل ہے :
نمبرشمار |
نام شہر |
اے ایس کے کا پتہ |
1 |
آگرہ |
سنجے پلیس |
2 |
بنگلورو |
پائی وسٹا کنونشن سینٹرسے آگے ، ساؤتھ اینڈ سرکل کے پاس |
3 |
بھوپال |
دانش نگر |
4 |
بھوپال |
مہارانا پرتاپ نگر |
5 |
چنڈی گڑھ |
سیکٹر 17 اے |
6 |
چنئی |
جواہر لال نہرو روڈ ، کوئمبیدو |
7 |
دہرہ دون |
نرنجن پور، جی ایم ایس روڈ |
8 |
دہرہ دون |
ریس کورس |
9 |
دلی |
اکشر دھام میٹرو اسٹیشن بلڈنگ |
10 |
دلی |
اندرلوک میٹرو مال |
11 |
دلی |
موہن کوآپریٹ انڈسٹریل ایسٹیٹ ، موہن ایسٹیٹ میٹرواسٹیشن کے پاس |
12 |
دھنباد |
یونی وسٹا ٹاور ،سیکٹر ایک ، سرائے دھیلہ ، بگ بازار کے پاس |
13 |
گواہاٹی |
لچت نگر |
14 |
حصار |
میٹرو پولیس مال،دلی روڈ |
15 |
ہبلی |
کلاسک اینکلیو ، چٹ گپی پارک ، کوٹک مہندرا بینک کے پچیھے، کلب روڈ |
16 |
حیدرآباد |
ریلائنس سائبر ولے ، وٹل راؤ نگر، مادھا پور |
17 |
جےپور |
آربٹ مال ،اجمیرروڈ ،سول لائنز میٹرو اسٹیشن |
18 |
کولکتہ |
اسسٹ پارک ،سیکٹر 5 ، بدھان نگر |
19 |
لکھنؤ |
رتن اسکوائر ، ودھان سبھا مارگ ، لال باغ |
20 |
میسور |
سی سی کے کامپلیکس، کالیداس روڈ ،وجے نگر فرسٹ اسٹیج |
21 |
ناگپور |
بلقیس پلازہ ،پاسپورٹ آفس بلڈنگ ،صادق آباد، منکا پور |
22 |
پٹنہ |
سائیں ٹاور ، نیو ڈاک بنگلو روڈ ، ہوٹل اتسو کے قریب |
23 |
رائے پور |
شام پلازہ ، پنڈری بس اسٹینڈ ، مین روڈ ، پنڈری |
24 |
رانچی |
ایسٹیٹ پلازہ ، منگل ٹاور کے پیچھے ، کنٹاٹولی چوک کے قریب ، کوکر روڈ |
25 |
رانچی |
دی گیلکسیا مال ،پسکا موڑ کے قریب ، کالی مندر کےسامنے،راتوروڈ |
26 |
شملہ |
سی کے مال ، آئی ایس بی ٹی ٹوٹی کنڈی ، ٹوٹی کنڈی |
27 |
سلواسہ |
شردھا کامپلیکس ایچ ڈی ایف سی بینک کے قریب، املی انڈسٹریل ایریا |
28 |
وجے واڑہ |
میونسپل واٹر ٹینک کے سامنے ،لبّی پیٹ |
آدھار سیوا کیندر پر ٹوکن کے بندوبست والا مستعد نظام ہے جس سے لوگوں کو آدھار کا اندراج کرانے یا اسے تازہ شکل دینے کے مختلف مرحلوں کی،بھاگ دوڑسے آزاد رہنمائی فراہم ہوتی ہے ۔
چونکہ یہ مراکز ائیر کنڈیشنڈ ہیں اور ان میں لوگوں کے بیٹھنے کی وافر گنجائش موجود ہے ، لہذا جن لوگوں کو ٹوکن فراہم کئے جاتے ہیں ، انہیں قطار میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔