16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک بھر کے آشا نمائندگان نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، ملک بھر کے آشا نمائندگان کے ایک 90 رکنی گروپ نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی اور ترغیبات میں اضافے اور بیمہ کی سہولت کے حالیہ اعلان پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے حال ہی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملک بھر کے آشا اور آنگن باڑی ملازمین سے گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے آشا نمائندگان کے تجربات اور ذاتی دلچسپی کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ اس سے ملک کے ان گنت افراد کو حوصلہ ملے گا۔ آج سرگرم آشا کارکنان بروقت اقدام کے ذریعے ماؤں اور بچوں کی اموات روکنے کا وسیلہ بنے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر آشا ملازمین کی ہنرمندی ، نیک نیتی اور لگن کی ستائش کرتے ہوئے بتایا کہ بل اور ملندا گیٹس نے بھی کالا آزار جیسے موذی امراض کی روک تھام اور بچاؤ کے لئے آشا کی کارکنان اور عملے کی تعریف کی ہے۔

وزیر اعظم نے دیگر سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرکے اپنے گاؤں کے معیار زندگی میں بہتری پیدا کرنے کے لئے ان آشا ملازمین کی ہمت افزائی کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ سرکار کی تمام اسکیموں اور اقدامات کا مقصد غریبی سے مقابلے کے لئے غریبوں کو بااختیار بنانا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More