17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک میں 2020 تک ہربلاک میں ایک پی ایم بی جے پی کیندر کھولا جائے گا: منسکھ منڈاویہ

Urdu News

نئیدہلی: کیمیاوی مادوں ، کیمیاوی کھادوں،سڑک ٹرانسپورٹ ، قومی شاہراہوں  اور جہازرانی کے مرکزی وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویہ نے آج میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا :’’ سب کے لئے مناسب خرچ والے معیاری حفظان صحت فراہم کرانے کی سمت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی  پہل کے ساتھ حکومت ہند نے پردھان منتری بھارتیہ جنوشدھی  پریوجنا (پی ایم بی جے پی ) کے ذریعہ عوام میں مقبول کم خرچ والی  اور معیاری جنرک دواؤں کی دستیابی کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔

          وزیر موصوف  نے  بتایا  کہ  جنرک میڈیسن کے استعمال  کے بارے میں   مزیدبیداری لانے کے لئے  سات مارچ 2019  کو  پورے بھارت میں جنوشدھی دوس منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیراعظم جنوشدھی کیندروں  اور ملک بھر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں سے سات مارچ  2019  کو دوپہر ایک بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ   بات چیت کریں  گے۔ آئندہ کے لائحہ حمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب منڈاویہ نے یہ بھی کہا کہ پیش رفت کی اس رفتار کے ساتھ  ملک کے پر بلاک میں    2020  تک کم سے کم ایک پی ایم بی جے پی قائم کردیا جائے گا۔

          وزیر اعظم کے اس خاکے کا ذکر کرتے ہوئے کہ کسی بھی غریب آدمی کو ملک  میں  اچھی کوالٹی  کی مناسب قیمت والی دواؤں کے نہ ہونے سے نہیں مرنا چاہئے ۔ جناب منڈاویہ نے  کہا کہ  اب  زیاد ہ سے زیادہ ڈاکٹر جینرک دوائیں   لکھ رہے ہیں اور 652  اضلاع میں  5550  سے زیادہ جنوشدھی اسٹور کھولے جارہے ہیں۔  ان جیسے اقدامات کی روشنی میں  ملک میں  اعلیٰ معیار کی مناسب خرچ والی جنرک دواؤں   کے بارے میں بیداری  اوردستیابی  میںاضافہ ہوا ہے۔  وزیر موصوف نے کہا کہ جنوشدھی دواؤں سے روزانہ تقریباََ دس سے پندرہ لاکھ لوگوںکو فائدہ ہوتا ہے اور پچھلے تین سال میں  مارکیٹ  میں  جنرک دواؤں کا  حصہ    تین گنا ہوکر دو فیصدسے سات فیصد ہوگیا۔

          جناب منڈاویہ نے کہا صحت،  اس پیش رفت کا سب سے زیادہ  اہم حصہ ہے اور یہ حکومت آیوشمان بھارت   اور پی ایم بی جے پی جیسی اسکیموں کے ذریعہ سبھی کے لئے معیاری اور کم خرچ  حفظان صحت  کو یقینی بنانے کے لئے لگاتار کام  کررہی ہے۔جنوشدھی دواؤں نے  بھارت میں  مہلک بیماریوں سے دو چار  مریضوں کے اخراجات کو کم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ پی ایم بی جے پی اسکیم کی وجہ سے عام شہریوں کے لئے تقریباََ ایک ہزار کروڑروپے کی بچت ہوئی ہے ، کیونکہ یہ دوائیں  اوسط  مارکیٹ قیمت کے مقابلے 50  سے  90فیصد سستی ہوتی ہیں۔

          دواسازی کے امور کےسکریٹری جناب جے پی پرکاش نے  اپنے افتتاحی کلمات میں بتایا کہ کل جنوشدھی دوس کی تقریبات کے حصے کے طور پر اسکیم سے متعلق بیداری میںاضافے کے لئے سبھی  پی ایم بی جے پی کیندروں پر پروگرام منعقدکئے جائیں گے ۔ان پروگراموںمیں  ڈاکٹر ز ،صحت کے ماہرین  ،غیر سرکار ی تنظیمیں اور اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے لوگ حصہ لیں  گے ۔ان پروگراموں سے عام لوگوں  میں  اس اسکیم کے بارے میں بیداری لانے میں مدد ملے گی۔

          بھارت کے سرکاری شعبے  کے یونٹ  بیورو آف فارما بی پی پی آئی   کے مطابق   سی ای او   جناب سچن کمار سنگھ  نے کہا کہ پی ایم بی جے پی  سے  خودروزگاری کا ایک اچھا وسیلہ فراہم ہوا ہے ،جس میں  دیر پا اور مستقل آمدنی ہے ۔ بی پی پی آئی  کے ذریعہ کئے گئے ایک سروے کے مطابق  ہر اسٹور پر اورسطاََ  فروخت  میں اضافہ ہوکر ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگئی ہے (جس میں  او ٹی سی اور دیگر مصنوعات شامل ہیں) سبھی  پی ایم بی جے پی مراکز پر جنوشدھی دواؤںکی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے  دلی ،گواہاٹی ، بنگلورو اور چنئی میں چار بڑے اسٹور  شروع  کئے جاچکے ہیں۔

          جناب سنگھ نے پی ایم بی جے پی اسکیم کے تحت مناسب قیمت والی  ایسی  بہت سی  معیاری صحت مصنوعات  بھی دکھائیں ، جن کا آغازپہلے ہی کیا جاچکا ہے۔ان میں  جنوشدھی سودھا آکسو  بایو ڈی گریڈیبل  سنیٹری نیپکن  ڈھائی روپے کی قیمت پر ،  جنوشدھی سوابھیمان   کا بالغوں  والے ڈائپر کا ایک پیک 140 روپے کی قیمت پر ،جنوشدھی  بچپن کا بچوں کے پانچ  ڈائپر والا ایک  پیک صرف  بیس روپے کی قیمت پر جنوشدھی ، انکر پریگننسی  ٹیسٹ کٹ  بیس روپے کی قیمت پر جنوشدھی اورجا انرجی ڈرنک   300 گرام کا ایک پیک 35 روپے کی قیمت پر دستیاب ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More