16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملیشیا کی ریاست میلاکا میں اُجالا اسکیم کی شروعات

उजाला योजना की मेलाका, मलेशिया में शुरूआत
Urdu News

نئی دہلی، وزارت بجلی ، حکومت ہند کے تحت کام کرنے والے ادارے انرجی ایفیشئنسی  سروسیز  لمیٹیڈ ( ای ایس ایس ایل ) نے ملیشیا  کی ریاست میلاکا میں اجالا  ( انّت جیوتی بائی افورڈیبل لائٹنگ فار آل ) یعنی سبھی کے لئے سستی بجلی کے ذریعہ روشنی کی اسکیم کی شروعات کی ۔ ریاست میلاکا کے وزیر اعلیٰ داتک سیری اتاما حاجی ادریس بن حاجی ہارون کے ہاتھوں اس اسکیم کی شروعات کی گئی ۔  بے حد کم وقت میں اجالا اسکیم کا کامیاب ہندوستانی ماڈل دنیا کے مختلف ملکوں میں ایک مثال بن گیا ہے اور اس کی مانگ بڑھ رہی ہے ۔ اب ملیشیا کی ریاست میلاکا میں  اس کا نفاذ  عمل میں آ رہا ہے  تاکہ خطے کے تمام افراد تک اس اسکیم کی توسیع ہو سکے ۔

          اس اسکیم کے تحت میلاکا کے ہر ایک گھرانے کو صرف آر ایم 10 کی قیمت میں اعلیٰ معیار کے 9 واٹ کے دس بلب دیئے جائیں گے ۔ یہ ایک خصوصی قیمت ہے اور بازار میں دستیاب بلب کی آدھی قیمت ہے ۔ ان ایل ای ڈی بلبوں کی تقسیم خطے میں واقع 28  جیپرون سے کی جائے گی ۔ یہ جیپرون  سماج کی بہبود  اور ملنے جلنے کے بے مثال مراکز ہیں ، جو کہ میلاکا کی پوری ریاست میں موجود ہیں ۔ اجالا  اسکیم کے وسیع پیمانے پر توسیع  کے تصور کے ساتھ انرجی ایفیشیئنسی  سروسز لمیٹیڈ ( ای ایس  ایس ایل  ) کا 9 واٹ کے تقریباً ایک ملین بلب تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے ، جو 18 واٹ کے سی ایف ایل کی جگہ لے گا ۔ اس پہل کو گرین گروتھ  ایشیا تنظیم کی جاب سے لاجسٹک  امداد اور سہولتی تعاون حاصل ہے ۔ گرین گروتھ ایشیا غیر فائدہ والی تنظیم ہے ۔ ہر ایک بلب کی قیمت عالمی سطح پر ایل ای ڈی کی اوسط قیمت سے کافی کم  ہے ۔ عالمی سطح پر ایل ای ڈی بلب کی اوسط قیمت 3 تا 5 امریکی ڈالر ہے ۔ ریاست میلاکا میں اجالا اسکیم کے تحت ای ایس ایس ایل کے ذریعہ جو بھی ایل ای ڈی بلب مہیا کرایا جائے گا ، اس میں تکنیکی خرابی  ہوتی ہے تو تین سال تک مفت میں اس کو بدل دیا جائے گا ۔

          ان بلبوں کو ہندوستان سے بھیجا جا رہا ہے اور یہ اوسرام ، فلپس اور دیگر شہرت یافتہ جیسی سرکردہ برانڈوں اور مینو فیکچرر کے ذریعہ تیار کردہ ہیں ۔

          اجالا اسکیم سے متعلق اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے ریاست میلاکا کے وزیر اعلیٰ داتک سیری اتاما حاجی ادریس  بن ہارون نے کہا کہ ‘‘ ہندوستان کی صفر رعایت  والی اجالا پروگرام  نے روشن مستقبل کے لئے راہ کو  آسان کر دیا ہے اور یہ اب سفر کرکے  ہمارے ملک تک پہنچ گیا ہے ۔ ہم اس پروگرام سے فائدہ حاصل کریں گے اور ملیشیا  کی ریاست میلاکا میں اس کی نقل کریں گے ۔ یہ نہ صرف ماحولیات  کے لئے فائدہ مند ہو گا بلکہ خطے میں اقتصادی  ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے  ’’ ۔ ریاستی حکومت کے مطابق اس جامع اسکیم سے خطے کی اقتصادیات پر مثبت اثرات مربت ہوں گے ۔ مزید براں ، اس پروگرام سے خطے میں رہائش  پذیر لوگوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔

          اس سے ہر سال گھریلو بجلی بلوں میں تقریباً 10.22 ملین آر ایم سالانہ کی کمی آئے گی ۔ اس کے سبب ہر ایک گھرانے کو اپنی بجلی بل میں  اہم مالی بچت ہو گی ۔

          ملیشیا میں اجالا اسکیم کا اثر یہ ہو گا کہ وہاں صاف ستھری توانائی حاصل ہو گی ، جس سے ملک کو آب و ہوا کی تبدیلی کے اہداف کو پورا کرنے کے علاوہ  پہلے سے ہی زوال پذیر توانائی کے وسائل کو بچانے میں مدد ملے گی ۔ وسیع پیمانے پر ایل ای ڈی بلبوں کی جانب منتقل ہو جانے کے بعد ریاست  میلاکا  میں تقریباً 19000 ٹن سالانہ کاربن اخراج کی کمی ہو گی ۔ ایک اختراعی اور  صفر رعایت والے ماڈل کی  اس اسکیم سے ریاستی حکومت کے بوجھ  کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ کم خرچ والی توانائی کا تصور عروج  پر ہے اور ملیشیا کی ایک ریاست کے ذریعہ  اس تصور  کو اختیار کرنے کے بعد ثابت  ہو گیا ہے کہ وسائل   ، پیسہ اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے کم خرچ والی توانائی بے حد ضروری ہے ۔

          اس موقع پر ای ایس ایس ایل میں اجالا اسکیم کے قومی پروگرام  مینجر جناب راج کمار راکھرا نے کہا کہ ‘‘ یہ ہم سب کے لئے مسرت اور خوشی کا  موقع ہے کہ ای ایس ایس ایل کی اجالا اسکیم کو نئی ترقی حاصل ہوئی ہے ۔   پہلے برطانیہ میں اس کو کامیابی ملی اور اب اس کا تازہ ترین داخلہ ملیشیا کے بازار میں  یقیناً  مسرت کا باعث ہے ۔ یہ بے مثال ماڈل خوش حالی کا وعدہ کرتا ہے اور انرجی  ایفیشئنسی  سروسیز لمیٹیڈ ریاست میلاکا کو ہر ممکن تعاون کرے گا تاکہ اس   کو ہندوستان کی طرح فائدے حاصل ہوں ۔  ہم یہاں ہندوستان کے بہترین طریقہ کار کو لے کر آئیں گے تاکہ خطے میں اجالا اسکیم کو آگے لے جایا  جا سکے ۔ ’’

          واضح رہے کہ اجالا اسکیم حکومت ہند کی اہم کامیابیوں میں سے ایک ہے ۔ ساؤتھ بلاک میں واقع وزیر اعظم کے دفتر میں روشنی کے ایک بلب کو ایل ای ڈی بلب  میں تبدیل کرنے کے عمل نے پورے ملک میں ایل ای ڈی بلب لگانے کی تحریک پیدا کر دی ۔ 5 جنوری ، 2015 ء کو وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ وسیع ایل ای ڈی تقسیم کے پروگرام کا آغاز کیا ۔ فی الحال ہندوستان میں اجالا اسکیم کے تحت 25 کروڑ سے زائد ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے جا چکے ہیں ، جس کے سبب سالانہ تقریباً 33828 ملین کلو واٹ بجلی کی بچت ہو رہی ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More