19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

منگلور میں سمندر میں غائب ہونے والے ماہی گیروں کو تلاش کرنے اور انہیں بچانے کے لیے ہندوستانی بحریہ کے اثاثوں کو کام پر لگایا گیا

Urdu News

ہندوستانی بحریہ نے منگلور کے ساحل سے ملحق سمندر میں غائب ہونے والے ماہی گیروں کی تلاش اور انہیں بچانے کے لیے اپنے زمینی اور ہوائی اثاثوں کو کام پر لگایا ہے۔ خبر ملی تھی کہ مچھلی پکڑنے والی ایک ہندوستانی کشتی ’آئی ایف بی رباح‘ جس پر 14 ماہی گیر سوار تھے، 13 اپریل 2021 کو تقریباً 0200 بجے نئے منگلور سے 40 ناٹیکل میل مغرب میں سنگاپور فلیگ مرچنٹ شپ (بحری جہاز) ’ایم وی اے پی ایل لی ہاورے‘ سے ٹکرا گئی۔ ساحلی محافظ کشتیوں کی تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے تحت ہندوستانی بحریہ کی کشتیوں، تِلّان چنگ اور کلپینی کو گوا سے بحریہ کے طیارہ کے ساتھ اس علاقہ میں تعینات کیا گیا۔

بچائے گئے دو ماہی گیروں کو بحفاظت سمندر کے کنارے پہنچا دیا گیا ہے، اور اب تک تین لاشیں مل چکی ہیں۔ باقی نو ماہی گیروں کو تلاش کرنے کا کام جاری ہے۔

بچاؤ کی ان کوششوں میں مدد کے لیے، کاروار سے غوطہ خوروں کی ایک ٹیم کے ساتھ گشت لگانے والے بحری جہاز، آئی این ایس سبھدرا کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ بحری جہاز 14 اپریل 2021 کو علی الصبح نظر آیا۔ ڈوبی ہوئی ماہی گیر کشتی کا پتہ لگانے کے لیے اس علاقہ میں ماہر غوطہ خوروں کی دو ٹیمیں تلاش کرنے کے کام میں مصروف ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix2IT5J.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More