22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

موزمبیق کے شہر ماپوتو میں آئی این ایس ترکش

Urdu News

نئیدہلی۔ افریقہ ، یوروپ اور روس میں بھارتی بحریہ کی سمندر پار تعیناتی کے حصے کے طور پر بھارتی  بحریہ کاجہاز ترکش  25ستمبر 2019 کو، تین دن کے دورے پر موزمبیق کے مقام ماپوتو پہنچا۔  آئی این ایس ترکش جس کی کمان کیپٹن ستیش واسودیو  کے ہاتھ میں ہے،  بھارتی بحریہ کے پیش پیش رہنے والے  جہازوں کی  صلاحیت  کاحامل ہے جو مختلف صلاحیتوں والے ہتھیاروں اور حساس  آلات سے لیس ہے۔ یہ بحری جہاز بھارتی بحریہ کے مغربی بیڑے کا حصہ ہے اور مغربی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف  کی آپریشنل کمان کے تحت  ممبئی میں مقیم ہے۔

بندرگاہ کی ضرورت ہے مطابق کمانڈنگ آفیسر موزمبیق کی مختلف  اہم شخصیتوں   اور سرکاری افسران سے ملاقات کریں گےجن میں موزمبیق کی حکومت کے قومی دفاع کے وزیر  ، موزمبیق کی دفاعی فوجوں کے چیف آف جنرل اسٹاف  اور موزمبیق کی بحریہ کے کمانڈر بھی شامل ہیں۔ دونوں بحریاؤں کےد رمیان تعاون کو مزید بڑھاوا دینے کے تئیں  موزمبیق کی  بحریہ کے ساتھ  بہت سی پیشہ ورانہ بات چیت  کا پروگرام ہے۔ اس کے علاوہ  سماجی سرگرمیاں ، کھیل مقابلے اور بہترین طور طریقوں کامظاہرہ بھی  دونوں ملکوں کی بحریاؤں کےدرمیان کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ  27ستمبر2019 کویہ بحری جہاز لوگوں کے دیکھنے کیلئے کھلا رکھا جائیگا۔

موزمبیق اور بھارت کے درمیان روایتی طور پر  گرم جوشی پر مبنی  دوستانہ دو طرفہ تعلقات ہیں، ان کے درمیان جمہوری اقدار ،ترقی اور سیکولرازم  مشترک ہیں ، دونوں ملکوں کے درمیان بہت سے شعبوں میں اعلیٰ سطح کا لین دین اور بات چیت لگاتار ہوتی رہی ہے۔مشترکہ  دفاعی ورکنگ گروپ (جے ڈی ڈبلیو ڈی)  کی لگاتار میٹنگوں کے ذریعے  دوطرفہ دفاعی تعاون میں بھی  پیش رفت ہورہی ہے۔ پہلے تربیتی اسکواڈرن  کے بھارتی بحریہ کے جہاز  سجاتا، شردُل، مگر اور آئی سی جی ایس سارتھی   نے  مارچ 2019 میں  بیرا میں بندرگاہ کا دورہ کیا تھا اور سمندری طوفان اِدائی میں  مقامی آبادی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر  مدد اور  قدرتی آفات کی صورت میں راحت  (ایچ اے ڈی آر)  فراہم کی تھی۔

بھارتی بحریہ کے جہاز  ’’دوستی کے پُل‘‘ کی تعمیر کے  بھارتی بحریہ کے مشن کے حصے کے طور پر     اور دوستانہ رویے والے  ملکوں کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنے کیلئے سمندر پار مستقل طور پر  تعینات ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More