16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی کے لئے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط

Urdu News

نئی دہلی، مولانا ابوالکلام آزاد (ایم اے کے اے) ٹرافی کے لئے کھیل کود میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یونیورسٹی کے انتخاب کو ضابطہ بند اور سہل بنانے کے پیش نظر نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے ایم اے کے اے ٹرافی کے لئے نظرثانی شدہ رہنما خطوط کو منظوری دے دی ہے۔ نظرثانی شدہ رہنما خطوط کے مطابق یونیورسٹیوں سے درخوات طلب کرنے کے لئے جو اب تک ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز (اے آئی یو) طلب کی جاتی تھیں اور ان کی جانچ کی جاتی تھی،  نظرثانی شدہ رہنما خطوط کے تحت اب نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت/ اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ درخواستوں کی جانچ بھی نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت/ اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعہ کی جائے گی۔

  ایم اے کے اے ٹرافی کے لئے یونیورسٹیوں کے انتخاب کے سلسلے میں نمبرات پیمانے پر بھی نظرثانی کی گئی ہے۔ان میں اولمپکس گیمس/ پارا اولمپکس گیمس، ورلڈ کپ/ ورلڈ چمپئن شپ، ایشین گیمس، ایشین کپ / ایشین چمپئن شپ، کامن ویلتھ گیمس، کامن ویلتھ چمپئن شپ،ورلڈ یونیورسٹی گیمس، ورلڈ یونیورسٹی چمپئن شپ، نیشنل یونیورسٹی گیمس، کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس، انٹر زونل چمپئن شپ اور انٹرا زونل یونیورسٹی گیمس / چمپئن شپ کو شامل کیا گیا ہے۔ کھیل کود کے وہ مقابلے جو سال میں ایک بار سے زیادہ منعقد ہوتے ہیں،  مارس کے حساب و کتاب کے لئے غور نہیں کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر فاتح یونیورسٹی کے لئے ایوارڈ کی رقم بھی 10 لاکھ روپے سے بڑھاکر 15 لاکھ کردی گئی ہے اور پہلی رنر  اپ  اور دوسری رنر اپ یونیورسٹیوں کے لئے ایوارڈ کی رقم بالترتیب  5 لاکھ روپے سے بڑھاکر  7 لاکھ 50 ہزار  روپے اور 3 لاکھ روپے سے بڑھاکر 4 لاکھ 50 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More