18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

موٹر گاڑیوں میں جی پی ایس

Urdu News

نئی دہلی، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزیر مملکت جناب منسکھ لال منڈاویا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے 28 نومبر2016ء کو ایک نوٹیفکیشن جی ایس آر  1095(ای) جاری کیا تھا، جس کے تحت عوامی خدمات دستیاب کرانے والی موٹر گاڑیوں میں یکم اپریل 2018ء سے گاڑی کا لوکیشن بتانے والے آلے اور ایک یا ایک سا زیادہ ایمرجنسی بٹن کے التزام کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔ اس حکم سے دوپہیہ گاڑیاں ، ای-رکشہ، سہ پہیہ گاڑیاں اور نقل و حمل کے لئے استعمال میں آنے والی ہر وہ موٹر گاڑی جس کے لئے موٹر گاڑی قانون 1988ء کے تحت پرمٹ کی ضرورت نہیں ہے، کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More