نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کوونڈ نے مہاویر جینتی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے:
مہاویر جینتی کے مبارک موقع پر میں تمام ہم وطنوں، خصوصی طور پر جین سماج کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
بھگوان مہاویر کی عدم تشدد ، سچائی اور دنیا سے بے رغبتی کی عظیم تعلیمات ہر دور میں اور ہر ایک شخص کے لئے موزوں ہیں۔ ان تعلیمات پر عمل کرکے سبھی کی شمولیت والے اور مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل کی جاسکتی ہے جہاں پر باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے سبھی کو برابر مواقع حاصل ہوسکیں گے۔
آیئے ہم دنیا میں امن محبت خلوص اور ہم آہنگی پھیلانے کے لئے بھگوان مہاویر کی زندگی اور ان کی تعلیمات سے تحریک حاصل کریں۔
کووڈ۔ 19 وائرس کی وبا کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے اس پر قابو پانے کے لئے تمام شہریوں کو سوشل ڈسٹنسنگ سمیت تمام سرکاری رہنما خطوط پر عمل کرنا چاہیے۔