16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مہاویر جینتی کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ کی مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ  جناب ایم اینکیا نائیڈو نے مہاویر جینتی کے موقع پرعوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ایک پیغام میں انہوں نے  بھگوان مہاویر کو  زمین پر جنم لینے والے  سب سے زیادہ  بااثر روحانی قائدین میں سے ایک بتایا  اور عوام سے کہا کہ  کووڈ۔ 19 کے ذریعہ  پیدا شدہ  بحران کے اس وقت میں  ان کی زندگی سے تحریک حاصل کریں۔

ان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

‘‘مہاویر جینتی کے اس مبارک موقع پر  اہل وطن کو  دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

بھگوان مہاویر اس دنیا میں جنم لینے والے  سب سے زیادہ بااثر  روحانی قائدین میں سے تھے۔سب کے لئے   ہمدردی، عدم تشدد، سچائی ، ایمانداری اور بے لوث خدمات اور ایثار کا جذبہ رکھنے والا ان کا پیغام ہمیشہ باقی رہے گا۔ انہوں نے  سب سے محبت کا منتر دیا اور بتایا کہ سبھی جاندار چاہے وہ جانور ہوں یا پیڑ پودےسب برابر ہیں اور احترام اور ہمدردانہ   محبت کے مستحق ہیں۔

آج جب  انسانیت کووڈ۔ 19 کی وبا  کا سامنا کررہی ہے ، خصوصی طور پر  ایسے وقت میں ہمیں بھگوان مہاویر کی زندگی  ، ان کی  بے لوثی ،  زندگی کے بارے میں مثبت نظریہ  رکھنے کے ان کے اصرار، شفقت، امن اور رواداری کے ان کے پیغام سے  تعلیم اور تحریک لینی چاہیے۔

اس خوفناک چیلنج کے سامنے  ہم ایک رہیں اور نہ صرف  اپنی بلکہ پوری دنیا کی حفاظت کریں، اسے محفوظ بنائیں۔

آیئے ہم اس مصیبت کے برے اثرات سے بچنے اور  ابھر نے میں  ان لوگوں کی خدمت و مدد کریں، جو ہم سے کم خوش قسمت رہے ہیں۔ آیئے ہم بھائی چارے اور انسانیت کا پیغام پھیلائیں ، رحم اور ہمدردی کے ذریعہ بھگوان مہاویر کے تئیں اپنی سچی عقیدت اور آستھا ظاہر کریں’’۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More