نئی دہلی،؍مئی ،یو این ڈبلیو ٹی او کی تعریف کےمطابق عالمی سیاحوں کی آمد (آئی ٹی اےایس)دو چیزوں پر مشتمل ہے۔ ان میں سے ایک کو غیر ملکی سیاحوں کی آمد (ایف ٹی اے ایس)اور دوسرے کو غیر مقیم باشندوں کی آمد سے تعبیر کیاجاتاہے۔یو این ڈبلیو ٹی او نے اپنے پیمانے پر ملکوں کی عالمی سیاحوں کی آمد کے اعتبارسے درجہ بندی کی ہے۔ اب تک بیرونی سیاحوں کی آمد کےاعدادو شمارکو ہی ہندوستان میں مرتب کیاگیاہے۔ تاہم اب ہندوستان نے غیر مقیم ہندوستانیوں (این آر آئیز) کی آمد کےاعدادوشمارکوبھی مرتب کرناشروع کردیا ہے۔
2014 اور 2015 میں غیر مقیم ہندوستانیوں کی آمد کی تعداد بالترتیب 5.43 ملین اور 5.26ملین ہے۔اس کے مطابق ہندوستان میں 2014 اور 2015 میں بیرونی سیاحوں کی آمد کی تعداد بالترتیب 13.11ملین اور 13.28ملین ہے۔بیرونی سیاحوں کی آمدکےاعدادوشمار، جو کہ غیر مقیم ہندوستانیوں اورغیر ملکی سیاحوں کی آمدپرمشتمل ہے، اب یہ عالمی سفارشات کےمطابق ہیں۔اس شمولیت کی وجہ سےسچی اور قابلِ موازنہ صورتحال کی عکاسی کرنےوالی ہندوستان کی بہتر ہوئی درجہ بندی کا اعتراف یو این ڈبلیو ٹی او نے کیا ہے۔ مارچ2017کیلئے یو این ڈبلیو ٹی او کےتازہ ترین پیمانے کےمطابق 2014اور2015 میں عالمی سیاحوں کی آمد کےلحاظ سے ہندوستان کی درجہ بندی 24 ہے، جبکہ 2014 اور 2015 میں یہ درجہ بندی بالترتیب 41 اور 40 ہے۔اس شمولیت کے ساتھ عالمی سیاحوں کی آمد میں ہندوستان کے حصہ داری میں 2015 میں 0.68فیصدسےبڑھ کر(بیرونی سیاحوں کی آمد پر مبنی )1.12 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔