12 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

میکسیکو کی بحریہ کے جہاز کواٹیموک کے عملے کی تلاش اور بچاؤکی کارروائی

INS Sahyadri on Overseas Deployment to Papua New Guinea
Urdu News

نئی دہلی،  جون / ہندستانی بحریہ نے ایک خاتون کیڈٹ کی تلاش کے لئے تلاش اور بچاؤ کی کارروائی شروع کی ہے۔ خبروں کے مطابق یہ خاتون کیڈٹ میکسیکو کے جہاز رانی کی تربیت دینے والے جہاز (ایس ٹی ایس) کواٹیموک سے 11 جون 2017 کو 14 بجے گوا سے تقریباً 560 ناٹیکل میل مغرب میں گر گئی تھی۔ خبروں کے مطابق جب یہ خاتون کیڈٹ جہازسے گری اس وقت وہ لائف سیونگ گیئر نہیں پہنے ہوئی تھی۔

اس حادثہ کے تعلق سے انتباہ جاری کئے جانے کے فوراً بعد بوئنگ پی81 ایئر کرافٹ نے 11 جون 2017 کو 21 بجے سے 23 بجے تک اور 12 جون 2017 کو 6.30 بجے سے 10.30 بجے تک تلاش کا کام انجام دیا۔ ہندستانی جہاز تیغ جو کہ موریشس کے بندرگاہ پورٹ لوئس سے ممبئی آرہا تھا، اسے جائے حادثہ کی طرف موڑ دیا گیا ہے اور اس کے 12 جون 2017 کو 18 بجے تک اس علاقہ میں پہنچ جانے کا امکان ہے۔ مزیدبرآں ہندستانی جہاز میسور بھی 12 جون جائے حادثہ کی طرف روانہ کردیا گیا ہے اور اس کے 13 جون2017 کو 20 بجے اس علاقہ میں پہنچ جانے کا امکان ہے۔ خاتون کیڈٹ کو دیکھے جانے یا اسے باہر نکال لئے جانے کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔

مذکورہ میکسیکن جہاز کا پروگرام 21 سے 26 جون 2017 تک ممبئی دورہ کا تھا۔

Related posts

1 comment

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More