9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت قومی اہمیت کے حامل اسکاچ ایوارڈ سے سرفراز

Urdu News

نئی دہلی، نئی اورقابل تجدید توانائی کی وزارت، حکومت ہند کو آج نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں قومی اہمیت کے حامل اسکاچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری جناب آنند کمار نے یہ ایوارڈ حاصل کئے۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کو یہ ایوارڈ وزارت کے مقاصد پر غور کرتے ہوئے، نیز ملک میں  تقریباً 73گیگاواٹ قابل تجدید توانائی  کی صلاحیت کی تنصیب میں کلیدی رول ادا کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔ ایک سال کے اندر 21فیصد  کی کل تنصیب شدہ صلاحیت کے ساتھ قابل تجدید توانائی نے ملک میں ایک بلین یونٹ بجلی فراہم کرنے کا جادوئی نشانہ حاصل کر لیا ہے۔

آج دنیا میں بادی توانائی کی صلاحیت کے حامل ملکوں میں ہندوستان کا چوتھا مقام اور تنصیب شدہ شمسی اور قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کے حامل ملکوں میں پانچواں مقام ہے۔ ہندوستان نے بین الاقوامی شمسی اتحاد کے قیام میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ مزید برآں ہندوستان نے بین الاقوامی شمسی توانائی اتحاد کی پہلی میٹنگ کے دوران اس کو ایک عالمی  پہل بنانے کے لئے ایک قرار دادبھی  پیش کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More