18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نئی دہلی میں ’’ہندوستانی بحریہ کے تناظر میں سائبرسکیورٹی‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد

A seminar on ‘Cyber Security in the context of Indian Navy’ at New Delhi
Urdu News

نئی دہلی، نئی دہلی کے ڈاکٹر ڈی ایس کوٹھاری آڈیٹوریم، ڈی آر ڈی او بھون میں 17 نومبر 2017 کو  ’’بھارتی بحریہ کے تناظر میں سائبر سکیورٹی‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن وارفیئر، انٹیگریٹڈ ہیڈ کوارٹرس منسٹری آف ڈیفنس (بحریہ) نے کیا تھا۔ سیمینار میں 350 سے زائد اہلکاروں نے شرکت کی، جس میں آئی ایچ کیو ایم او ڈی (بحریہ) کے متعدد ڈائریکٹوریٹ، دہلی میں بحریہ کی اکائیوں اور بحریہ کے دیگر اسٹیشنوں کے افسران اور بحریہ کے کارکنان کے علاوہ سسٹر سروسز کے افسران، ممتاز شخصیات اور سائبر سکیورٹی انڈسٹری کے پیشہ ور شامل ہیں۔ افتتاحی اجلاس میں وائس ایڈمرل ایس این گورمیڈ اے وی ایس ایم، این ایم، ڈائریکٹر جنرل نول آپریشنز نے سامعین  کا خیر مقدم کیا اور سیمینار کے موضوع کو پیش کیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ایڈمرل سنیل لامبا پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، اے ڈی سی، چیف آف نول اسٹاف نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ خطاب میں انہوں نے  سائبر سکیورٹی سے متعلق اپنے خیالا ت  بانٹے اور بھارتی بحریہ کو درپیش چیلنجوں کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا اور اسمارٹ ڈیوائسز کے ذمہ دارانہ استعمال کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ نیشنل سائبر سکیورٹی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر گلشن رائے نے ایک خصوصی لکچر دیا۔

سیمینار میں بھارتی بحریہ کے ممتاز مقررین اور کارنان نے شرکت کی اور انہوں نے ملیٹری سے متعلق سائبر سسٹم پر اپنے تجربات بانٹے۔ یعنی ملیٹری امبیڈیڈ سسٹم سے متعلق انفارمیشن سکیورٹی کا حصول اور نیٹ ورک سینٹرک بیٹل فیلڈ میں انفارمیشن سپیریرٹی سے متعلق سائبر آپریشن کے استعمال پر اپنے خیالات پیش کئے۔ مقررین نے اسمارٹ فون اور آئی او ٹی ڈیوائسز کے ذریعے پیش کئے جانے والے سائیبر سکیورٹی  چیلنجوں اور آپریشنز سکیورٹی سے متعلق سوشل میڈیا کے اثرات جیسے امور پر بھی غور وخوض کیا۔

اس سمینار نے متعلقہ شعبہ میں ماہرین کو سائیبر سکیورٹی کے بارے میں اپنی معلومات اور تجربات بانٹنے کا ایک موقع فراہم کیا۔ اس سیمینار سے خصوصی طور پر ان تمام لوگوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوا ، جو اپنے متعلقہ اداروں میں سائیبر سکیورٹی سے براہ راست طور پر جڑے ہوئے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More